Inquilab Logo

برج خلیفہ پر اسٹے اسٹرانگ انڈیا کے پیغام کے ساتھ ہندوستانی پرچم روشن کیا گیا

Updated: April 26, 2021, 11:47 AM IST | Dubai

کووڈ -١٩ کی غیرمعمولی صورتحال کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں دبئی کی عمارت برج خلیفہ نے ترنگا روشن کیا تاکہ ہندوستان کی مددکا مظاہرہ کیا جاسکے

Burj Khalifa (Pic:INN)
(برج خلیفہ (تصویر : آی این این

کووڈ۔۱۹؍ کی غیرمعمولی صورتحال کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں دبئی کی عمارت برج خلیفہ نے ملک کا پرچم روشن کیا تاکہ اس کڑے وقت میں ہندوستان کی مددکا مظاہرہ کیا جاسکے۔
ہندوستان میں کورونا کی وبا کی  ابتر صورتحال کی جانب عالمی برادری بھی متوجہ ہوگئی ہے، اوراس کی جانب سے  تعاون کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔جہاں ایک جانب سعودی عرب نے ملک میں آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے ۸۰؍ میٹرک ٹن آکسیجن فوری طور پر بھیجنے کافیصلہ کیا ہے، وہیں دوسری جانب یواے ای کے شہر دبئی کی فلک بوس عمارت برج خلیفہ پر ترنگا روشن کرکے اس کڑے وقت میں ہندوستان کی مدد کا مظاہرہ کیا گیا۔
اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں ، ابو ظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے نے برج خلیفہ کا۱۸؍ سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کیا جس میں ہندوستانی پرچم اور’’اسٹے اسٹرانگ انڈیا‘‘ کا پیغام دیا گیا۔ واضح رہے کہ کووڈ۔۱۹؍ میں آکسیجن کی دستیابی بعض طبی حالتوں کے علاج میں کلیدی عنصر ہے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال نے مریضوں کے لئے میڈیکل آکسیجن اور بیڈز کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور بہت ساری ریاستیں ضروری طبی فراہمی میں شدید قلت کی اطلاع دے رہی ہیں۔ ہندوستان کورونا وائرس کی مہلک وباء کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ اتوار کو ملک میں تین لاکھ ٤٩ ہزار ٦٩١  واقعات ریکارڈ ہوئے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، گزشتہ ٢٤ گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ۔۱۹؍ کی وجہ سے ٢٧٦٧  تازہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK