Inquilab Logo

تھانے تا کلیان پانچویں اور چھٹی لائن کا کام مارچ تک مکمل ہونے کی امید

Updated: September 20, 2020, 9:16 AM IST | Iqbal Ansari | Thane

تھانے تا کلیان پانچویں اور چھٹی ریلوے لائن کا کام آخری مرحلے میں ہے اور یہ کام مارچ ۲۰۲۱ء تک مکمل کر لیا جائے گا

Railway Track - PIC : INN
ریلوے ٹریک ۔ تصویر : آئی این این

تھانے تا کلیان پانچویں اور چھٹی ریلوے لائن کا کام آخری مرحلے میں ہے اور یہ کام مارچ ۲۰۲۱ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ مقامی رکن پارلیمان شری کانت شندے  نے یہ یقین دہانی کرائی  ہے۔ کورونا کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے ٹریک کا کام بھی متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں تیزی لائی جارہی  ہے۔
  اس سلسلے میں شری کانت شندے نے کہا کہ ’’پانچویں اور چھٹی لائنوں کا کام کئی برسوں سے جاری ہے۔ اس کام میں مختلف قسم کی  رکاوٹیں بھی حائل ہوئی تھیں لیکن۲۰۱۴ءسے مَیں مسلسل کوشش کر رہاہوں تا کہ رکاوٹیں دور ہواور یہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ان ہی کوششیں سے کام میں تیزی لائی گئی ہے اور پٹریوں کا کام آخری مرحلے میں ہے۔‘‘ انہوںنے مزید کہاکہ’’ اس لائن کے لئے ڈیزائن تبدیل کی گئی، سی آر زیڈ کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا، با ربار ریلوے افسران کے ساتھ میٹنگ لے کر ان مسائل کو حل کیا گیا ۔ ‘‘
 رکن پالیمان کے مطابق مذکورہ ریلوے لائنوں کا کام مکمل ہونے کے بعد ممبئی تا کلیان فاسٹ لوکل ٹرین کیلئے ۲؍پٹریاں اور دھیمی  کیلئے ۲؍  پٹریاں مختص  رہیں گی ۔ اس سے لوکل ٹرینیں مال بردار گاڑیوں  اور میل ٹرینوں سے متاثر نہیں ہوں گی۔
پانچویں اور چھٹی ریلوے لائن کی مختصر تفصیل 
n تھانے تا کلیان ریلوے لائن کل ۱۹؍ کلو میٹر پر مشتمل ہے جن میں سے ۱۵؍ کلو میٹر تک ریلوے پٹریاں بچھا دی گئی ہیں۔ n ان ریلوے ٹریک پر ۳۱؍ چھوٹے اور ۳؍ بڑے پل  ہیں،جن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔n اس لائن پر ۱۷۰؍ میٹر کی سرنگ  بھی تیار کر لی گئی ہے۔nممبرا اور کلوا میں ریلوے کے سروس روم بھی تعمیر کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK