Inquilab Logo

گھاٹکوپرریلوےاسٹیشن کو بہتر بنانے کا کام شروع، مسافروں کو سہولت ہوگی

Updated: May 17, 2022, 8:44 AM IST | Mumbai

مشرقی جانب کا پرانا ٹکٹ بکنگ آفس توڑدیا گیا ،تعمیراتی کام اب پلیٹ فارم علاقے کی طرف کیا جارہا ہے ، ایلیویٹڈ ڈیک کے ساتھ نیا اسٹیشن ۳؍ سال میں تیار ہوگا

Construction work is being carried out on the east side of Ghatkopar railway station.
گھاٹکوپر ریلوے اسٹیشن کی مشرقی جانب تعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔

:یہاں کے ریلوے اسٹیشن کو بہتر بنانے کا کام بالآخر شروع کردیا گیا  ہے  ، مشرقی جانب کا پرانا ٹکٹ بکنگ آفس توڑدیا گیا ہے اور تعمیراتی کام اب پلیٹ فارم علاقے کی طرف کیا جارہا ہے۔ایلیویٹڈ ڈیک کے ساتھ نیا ریلوے اسٹیشن ۳؍ سال میں تیار ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ میٹروریل -ون کی وجہ سے گھاٹکوپر ایک اہم جنکشن بن گیا ہے۔ایک سینئر افسر نے اس بارے میں بتایا کہ ’’زبردست بھیڑبھاڑ اور تواتر سے مسافروں اور ٹرینوں کی آمدورفت کی وجہ سے گھاٹکوپراسٹیشن پر کام کرنا چیلنج سے کم نہیں ہے۔ اسٹیشن کے باہر جگہ بھی کم ہے ،محدود ہیڈروم کے ساتھ وزنی آلات سے کام کرنا ایک مسئلہ ہے۔ ہم نے مشرقی جانب ریلوے کی زمین پر ٹکٹ آفس کو توڑکر اب کام شروع کردیا ہے۔‘‘
 منصوبے کے مطابق گھاٹکوپر جہاں ٹکٹ کی فروخت کی بنیاد پر روزانہ ایک لاکھ ۹۳؍ ہزار مسافر آمدورفت کرتے ہیں  اور روزانہ اوسطاً ۳؍ لاکھ ۸۷؍ ہزار افراد آتے جاتے ہیں جن میں یہاں سے گزرنے والے مسافر بھی شامل ہیں ۔ گھاٹکوپر اسٹیشن پر ۱۲؍ میٹر کے ۳؍ نئے فٹ اوور بریج ہوں گے جو تمام ایلیویٹڈ ڈیک سے جڑے ہوں گے ، سڑک سے متصل ایک اضافی اسکائی واک ہوگااور اس سے مسافروں کو نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
 مذکورہ سینئر افسر نے مزید کہا کہ ’’مشرقی جانب کے پرانے بکنگ آفس کو توڑدیا گیا ہے اوراسی وقت  بنیاد کے کام کیلئے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پربھی کام شروع ہوگیا ہے۔ اندھیری اور گوریگاؤںکے راستوں پر ایک ایلیویٹڈ ڈیک کے کام کامنصوبہ ہے جو تمام فٹ اوور بریج  اور میٹروریل سے جڑے گا جس سے مسافروں کو نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔یہ بالکل ایسا  ہو گا جیسے پورا اسٹیشن پہلی منزل کی طرف جارہا ہے۔‘‘
 یاد رہے کہ اس بارے میں اس نمائندے نے حبر دی تھی جو انگریزی روزنامہ مڈڈے کے ۳۰؍اگست ۲۰۱۹ء کے شمارے میں شائع ہوئی تھی کہ گھاٹکوپراسٹیشن کس طرح موت کا جال بن گیا ہے۔اس کے پیش نظر شمال مشرقی ممبئی کے رکن پارلیمان منوج کوٹک نے اس معاملے کووزیر ریل پیوش گوئل کے سامنے پیش کیا۔۱۳؍ ستمبر ۲۰۱۹ء کے عوامی اجلاس میں پیوش گوئل نے ریلوے افسران کو گھاٹکوپر اسٹیشن کو بہتر بنانے کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا تھا۔
 یہ کام ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن (ایم آر وی سی) کے ذریعے کیا جارہا ہےجسےفی  حال فنڈ کی کمی کا سامنا ہے۔ افسروں نے کہا کہ فنڈنگ دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی جو جلد ہی مزید متوقع ہے، ایم آر وی سی پروجیکٹوں پر کام تیز کیا جائے گا۔ گھاٹکوپر اسٹیشن اپ گریڈ کرنے کا کام پہلے ہی شروع کیا جاسکتا تھا لیکن جگہ کی قلت کی وجہ سے  مسائل کا سامنا ہے ۔ ریلوے حکام نے کہا کہ وہ کام میں تیزی لانے کیلئے ہائی ٹیک یورپی پائلنگ مشینیں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ تعمیراتی کام کیلئے جگہ کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے۔
 برسوں سے لوکل ٹرین کے مسافروںکو کام میں سست روی کی شکایت  ہے۔

ghatkopar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK