Inquilab Logo

؍۴؍ جی اور۵؍ جی کیلئے عالمی معیار کی دیسی ٹیکنالوجی تیار کی جائیگی

Updated: September 16, 2021, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi

ریڈیو ایکسس ٹیکنالوجی‘ ملک میں ڈیزائن اور تیار کر کے بیرون ملک برآمد کرنے کا فیصلہ

 There is a plan to develop indigenous technology for FiveG services in the country.Picture:INN
ملک میںفائیو جی خدمات کیلئے دیسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کامنصوبہ ہے ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان نے مواصلاتی شعبے میں اور بڑی اصلاحات کی منظوری دینے کے ساتھ ہی فورجی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرنے والی ’ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجی‘ ملک میں ڈیزائن اور تیار کر کے بیرون ملک برآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے وزیر اشونی وشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی معلومات  دیتے ہوئے  کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں اصلاحات سے ٹیلی کام آپریٹروں کے پاس۵؍ جی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے سرمائے کی آمد آسان ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ویژن اور عزم کے مطابق یہ بھی فیصلہ  ہوا  ہے کہ فورجی اور فائیو جی  ٹیکنالوجی کو جوڑنے والی ریڈیو ایکسس ٹیکنالوجی کو ملک میں ہی ڈیزائن اورتیارکیا جائے گا  ۔  اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستان کی اس ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا اور اسے دوسرے ممالک کو بھی برآمدکی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹرمیں اصلاحات اس صنعت کو دباؤ سے نجات اوررفتار ملے گی اور سرمایہ کاری کا سرکل بہتر ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی پرچارسال کی مہلت ملنے سے حکومت کی آمدنی پرمنفی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK