Inquilab Logo

شیائومی نے ا پنے اسٹورس پر’میڈ اِن انڈیا‘ کے بورڈ لگا ئے

Updated: June 27, 2020, 3:45 AM IST | New Delhi

ہند۔ چین سرحد پر کشیدگی کے سبب اپنےآؤٹ لیٹس میں توڑ پھوڑ کے خدشے کے مد نظر موبائل تیار کرنے والی چینی کمپنی نے‘ شیائومی‘ نے اپنے اسٹورس پر’میڈ اِن انڈیا‘ کے بورڈ آویزا ں کرنے شروع کرد یئے ہیں ۔

A Xiaomi store. Photo: INN
شیاؤمی کا ایک اسٹور۔ تصویر: آئی این این

ہند۔ چین سرحد پر کشیدگی کے سبب اپنےآؤٹ لیٹس میں توڑ پھوڑ کے خدشے کے مد نظر موبائل تیار کرنے والی چینی کمپنی نے‘ شیائومی‘ نے اپنے اسٹورس پر’میڈ اِن انڈیا‘ کے بورڈ آویزا ں کرنے شروع کرد یئے ہیں ۔  چین کے ذریعے ہندوستان کی سرحد میں در اندازی کے خلاف ملک بھر میں ناراضگی کا ماحول ہے۔ اس کے مدنظر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے’آل انڈیا موبائل ریٹیلرز اسوسی ایشن‘ ( اے آئی ایم آر اے) نے چینی موبائل برانڈز کے آف لائن اسٹورز پر توڑ پھوڑ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور دکانوں پر سے چینی کمپنی کے نام کو ہٹا دیاتھا۔
  اسوسی ایشن کے صدراروند کھرانا نے بتایا کہ حالات کے مد نظر ہم نے’ شیائومی‘ کے اعلیٰ حکام کو خط کر ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا اور کمپنی سے درخواست کی تھی کہ صورت حال کے مد نظر دکانداروں کوکچھ مہینوں کیلئے اسٹور سے’ شیاو می‘ کی تشہیر کیلئے آیزواں بورڈز ہٹانے یا انہیں کسی چیز سے ڈھانپنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے بعد ’شیائومی ‘ کے اسٹور ز پر’میڈ ان انڈیا‘ کے بینرز لگانے شروع کردیئے گئے۔ کھرانا کے مطابق دوسری کمپنیوں نے ابھی تک ایسے اقدامات نہیں کئے ہیں وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
  کھرانا کا کہنا تھاکہ کچھ عناصرنے حال ہی میں ملک کے مختلف علاقوں کی متعدد مارکیٹوں کا دورہ کیا تھااور دکانوں سےچینی برانڈ کو ختم کر نے کا انتباہ دیا تھا۔ ایسا نہیں کرنے کے صورت میں انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK