Inquilab Logo

بہارحکومت کورونا کے خلاف لڑائی میں سب سے پیچھے: یشونت

Updated: August 03, 2020, 8:34 AM IST | Agency | Patna

 سابق مرکزی وزیر خزانہ  یشونت سنہا نے کورونا وبا کے  خلاف  لڑائی میں حکومت بہار کو پھسڈی قرار دیتے  ہوئے کہا  ہے کہ مناسب  وقت ملنے  کے باوجود  بھی حکومت اس سنگین صورت حال میں لوگوں کے لئے معقول انتظام کرنے  میں ناکام  رہی ہے۔  سنہا  نے اتوار کو کہا کہ بہار میں کورونا   انفیکشن کا پہلا معاملہ مارچ میں  سامنے آیا۔  لاک ڈاؤن  کی  مدت میں بہار حکومت کو اپنے طبی نظام کو  مستحکم کرنا  چاہئے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

Yashwant Sinha - Pic : INN
یشونت سنہا ۔ تصویر : آئی این این

 سابق مرکزی وزیر خزانہ  یشونت سنہا نے کورونا وبا کے  خلاف  لڑائی میں حکومت بہار کو پھسڈی قرار دیتے  ہوئے کہا  ہے کہ مناسب  وقت ملنے  کے باوجود  بھی حکومت اس سنگین صورت حال میں لوگوں کے لئے معقول انتظام کرنے  میں ناکام  رہی ہے۔
 سنہا  نے اتوار کو کہا کہ بہار میں کورونا   انفیکشن کا پہلا معاملہ مارچ میں  سامنے آیا۔  لاک ڈاؤن  کی  مدت میں بہار حکومت کو اپنے طبی نظام کو  مستحکم کرنا  چاہئے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔
اس دوران  حکومت کورونا  وبا  کے  خلاف  ٹھوس  حکمت عملی بنانے  میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست کی صورت  حالات اتنی خراب ہوگئی ہے کہ انفیکشن زدہ شخص  کی لاش کئی دنوں  تک دیگر مریضوں کے ساتھ  وارڈ میں پڑی  رہ جاتی ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے  الزام لگایا کہ حکومت بہار اپنی ناکامی  چھپانے کے لئے صرف محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  سبھی ریاستی  حکومتوں  کے ساتھ  ہی مرکزی حکومت  کو کیرلہ  میں جنوری  میں کورونا انفیکشن کا  پہلا معاملہ سامنے  آنے کے بعد الرٹ ہوجانا چاہئے  تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK