Inquilab Logo

یوگی حکومت پر اصل کام چھوڑ کر مخالفین کی گرفتاریوں کا الزام

Updated: July 06, 2020, 5:03 AM IST | Agency | Kanpur

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کے مطابق حکومت کانظام اپنے مخالفین کو جیل بھیجنے میں لگا رہا اور وکاس دوبے جیسے بد معاش سرعام گھومتے رہے

BSP Protest - Pic : PTI
الٰہ آباد میں بی ایس پی کارکنوں کی ریلی کا ایک منظر۔ ( پی ٹی آئی

 بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے  یو گی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اصل کام چھوڑ کر اپنے مخالفین کو گرفتار کر رہی ہے جس کے سب وکا س دوبے  جیسے بد معاش آزاد ہیں اور  ان کے حوصلے بلند ہیں۔ 
   اس سلسلے میں  بہوجن سماج  پارٹی کے  رکن پارلیمنٹ کنور دانش  علی نے کہا  ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت  کی  ناکامی  کی وجہ سے کانپور میں ۸؍ پولس اہلکاروں کی شہادت ہوگئی۔
 امروہہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ دانش علی نے ٹویٹ کرکے اتوار کو  اترپردیش حکومت کے طریقۂ  کار پر سوال کھڑاکیا ہے۔  انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ’’ ہمارے بہادر جوان اترپردیش حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب کانپور  میں شہید ہوئے  ،اسی کا نتیجہ ہے کہ  خطرناک بدمعاش  وکاس دوبے کھلے عام گھومتا رہا۔دراصل حکومت کا  پورا نظام صحافیوں، طلبہ، حقوق انسانی  کے  کارکنوں اوراپنے  مخالفین کو جھوٹے  مقدمات  میں پھنسا کر جیل بھیجتا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کھلے  عام گھومتے  رہے۔
 واضح رہے کہ  ۳؍ جولائی کی رات قتل کے معاملے  میں مطلوب وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولیس کی ٹیم پر  بدمعاشوں  نے  حملہ کردیا تھا۔ اس واردات میں  ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  اور ایک تھانہ انچارج سمیت  ۸؍جوان شہید ہوگئے تھے۔   
    اس سلسلے میں مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر پولیس نے واردات میں  ملوث وکاس  کے ۲؍ رشتہ داروں کو مار گرایا تھا۔  دوبے کی تلاش میں پولیس کی ۵۰؍ سے زیادہ ٹیمیں ریاست کے مختلف اضلاع میں سرگرم ہوگئی  ہیں۔ اس سلسلے  میں۵؍ سو سے زائد موبائل فون کو سرویلانس  پر رکھا گیا ہے، حالانکہ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ورادات سے پہلے پولیس نے وکاس دوبے کو کنٹرول میں کرنے کیلئے کیا تھا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK