Inquilab Logo

پہلے یکروزہ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ۹؍وکٹوں سے شکست دے دی

Updated: July 10, 2021, 12:06 PM IST | Agency | Cardiff

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب نے ۴؍وکٹ لئے اور مین آف دی میچ رہے۔ ڈیوڈ ملان اور کرولی کی نصف سنچری ۔بابر اعظم صفرپر آؤٹ

England bowler Mahmood Saqib dismissing Babar Azam. Picture:INN
انگلینڈ کے گیندباز محمود ثاقب بابراعظم کو آؤٹ کرتے ہوئے ۔تصویر :آئی این این

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں آسانی  سے۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا  ۱۴۲؍ رن کا ہدف ۲۲؍ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈیوڈ ملان ۶۸؍اور زیک کرولی۵۸؍ رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ فل سالٹ۷؍  رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو۴؍ وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹیم انگلینڈ کے خلاف ۳۵ء۲؍ اوورس میں ۱۴۱؍رن پر ڈھیر ہوگئی۔ فخر زمان کے ۴۷؍رن کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔فخرزمان ۴۷؍ اور شاداب خان۳۰؍ رن بنا کر نمایاں رہے۔ محمد رضوان ۱۳؍رن بناسکے۔کریئر کاآغاز کرنے والے سعود شکیل ۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود ۱۹؍رن پر رن آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف۵؍ رن پر آؤٹ ہوئے، حسن علی ۶؍ رن بنا کر چلتے بنے۔ انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود نے ۴؍ وکٹ  لئے، میٹ پارکنسن نے ۲؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کارڈف کے صوفیہ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔میچ کی خاص بات یہ ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں ۵؍ کرکٹرس نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ۔ پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے ڈیبیو کیا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے  والے صہیب مقصود کو بھی فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK