Inquilab Logo

جافنا اسٹالینس نے لنکا پریمیر لیگ کا پہلا خطاب جیت لیا

Updated: December 18, 2020, 11:56 AM IST | Agency | Hambantota

فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کو ۵۳؍رنوں سے شکست دی، شعیب ملک کو آل راؤنڈ کارکردگی کےلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا

Jaffna Stallions.Picture :INN
جافنا اسٹالینس۔ تصویر:آئی این این

  آل راؤنڈر شعیب ملک   (۴۶؍رن اور ۱۳؍رن دے کر ۲؍ وکٹ) کی  شاندارکارکردگی کی بدولت جافنا اسٹالینس نے گال گلیڈی ایٹرز کو ۵۳؍رنوں سے شکست دے کر لنکا پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا خطاب جیت لیا۔جافنا نے پہلے  بلے بازی کرتے ہوئے  شعیب ملک کے۳۵؍گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ میں ۴۶؍ اسکور کئے، جس کی بدولت ٹیم نے ۲۰؍اوور میں ۶؍ وکٹ پر ۱۸۸؍ رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری گال کی ٹیم ۲۰؍اوور میں ۹؍ وکٹوں پر ۱۳۵؍رن ہی بنا سکی۔ شعیب ملک کوان کی  شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ  اور ونندو ہسارنگا کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جافنا کی شروعات اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں اوشکا فرنینڈو اور جانسن چارلس کے مابین پہلے وکٹ کے لئے ۴۴؍رنوں کی شراکت داری قائم ہوئی۔  دھننجے لکشمن نے چارلس کو آؤٹ کرکے شراکت داری توڑ دی۔ چارلس نے ۱۵؍ گیندوں میں ۶؍ چوکوں کی مدد سے ۲۶؍رن بنائے۔ جافنا کی اننگز اگرچہ وسط میں لڑکھڑا گئی اور اس نے اسالنکا (۱۰) اور فرنانڈو (۲۷) کے وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد شیب ملک نے دھننجے ڈی ڈسلوا کے ساتھ مل کر جافنا کی اننگز کو سنبھالا اور دونوں بلے بازوں کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے ۶۹؍رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ ڈی سلوا نے ۲۰؍گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۳؍رن بنائے۔ جافنا کی جانب سے آخر کے اووروں  میں کپتان تیسارا پریرا نے تابڑ توڑبلے بازی کرتے ہوئے ۱۴؍گیندوں میں ۵؍چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۹؍رن بنائے۔ گال کے لئے لکشمن نے ۴؍ اوووروں میں ۳۶؍رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے، جب کہ محمد عامر نے ۴؍ اووروں میں ۳۶؍ رن، ساہن اراچیگے نے  بھی۴؍ اوور میں ۳۶؍رن اور سنداکن نے ۴؍ اوور میں ۴۱؍رن دے کر ایک ایک وکٹ لیا۔ گال کے لئے کپتان بھنوکا راجشے نے ۱۷؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۴۰؍رن بنائے۔ ان کے علاوہ اعظم خان نے ۳۶؍، اراچیگے نے ۱۷؍، شیہان جے سوریہ نے ۱۵؍اور لکشمن نے ۹؍ رن بنائے۔ جافنا کے لئے شعیب ملک نے ۳؍ اوور میں ۱۳؍رن  دئیے اور عثمان شنواری نے ۲؍ اوور میں ۲۰؍ رن دے کر ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈی سلوا ۴؍ اوور میں ۳۱؍رن، سرنگا لکمل نے ۳؍ اوور میں ۱۲؍رن، ہسا رنگا کو ۴؍ اوور میں ۱۸؍رن اور ڈوانے اولیویر کو ۲؍ اوور میں ۲۵؍رن دے کر ایک ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK