Inquilab Logo

جوفرا پر نسلی فقرہ کسنے والے پر ۲؍سال کی پابندی

Updated: January 15, 2020, 10:00 AM IST | Agency | New Zealand

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پر ٹیسٹ کے دوران نسل پرستانہ تبصرے کرنے والے شخص پر نیوزی لینڈ میں گھریلو اور بین الاقوامی میچوں کیلئے۲؍ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جوفرا آرچر ۔ تصویر : ٹویٹر
جوفرا آرچر ۔ تصویر : ٹویٹر

 ویلنگٹن (ایجنسی): انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پر ٹیسٹ کے دوران نسل پرستانہ  تبصرے کرنے والے شخص پر نیوزی لینڈ میں گھریلو اور بین الاقوامی میچوں کیلئے۲؍ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
  نومبر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے آخری روز آرچر پر نسل پرستانہ  جملے کسے گئے تھے۔ آکلینڈ سے پولیس نے اس۲۸؍ سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے یہ تبصرہ کیا۔ اسے زبانی طورپر متنبہ  بھی کیا گیا تھا۔
  نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان انتھونی کرمی نے کہا کہ وہ شخص ۲۰۲۲ء  تک نیوزی لینڈ میں کوئی بین الاقوامی یا ڈومیسٹک میچ نہیں دیکھ سکے گا۔ اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو اسے پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کرمی نے کہا کہ ہم نے اس ناخوشگوار واقعہ پر جوفرا اور انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ سے ایک بار پھر معافی مانگی ہے۔ اس قسم کا سلوک مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

england Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK