Inquilab Logo

؍۴۴سال بعد آسٹریلین اوپن پرکسی آسٹریلین کا قبضہ

Updated: January 30, 2022, 8:59 AM IST | Melbourne

: دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے سنیچرکو آسٹریلیا کے ۴۴؍سال کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے آسٹریلیا کیلئے پہلا آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ ا

Ashley Barty of Australia defeated Collins in the women`s singles final
خواتین کے سنگلز کے فائنل میں آسٹریلوی ایشلے بارٹی نے کولنس کو شکست دی

: دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے سنیچرکو آسٹریلیا کے  ۴۴؍سال کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے آسٹریلیا کیلئے پہلا آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم  ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز کا  خطاب جیت لیا۔ ایشلے بارٹی نے فائنل میں امریکہ کی ڈینیل کولنس کویکطرفہ انداز میں ۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ  آسٹریلین اوپن  کے خواتین کا سنگلز کا خطاب  جیت لیا۔ آسٹریلیا کیلئے آخری بار تجربہ کار ٹینس کھلاڑی کرس اونیل نے۱۹۷۸ء میں یہ خطاب جیتا تھا۔
 بارٹی نے  اس کے ساتھ ہی دنیا کی  نمبر۲۷؍ کی کھلاڑی کولنس کے خلاف بھی اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ اب ان کا کولنس کے خلاف ۱۔۴؍ کا ریکارڈ ہوگیا ہے۔بارٹی کا یہ پہلا آسٹریلین اوپن خطاب ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ۲؍ گرینڈ سلیم رولاگیرو (فرینچ اوپن)۲۰۱۹ء اور ومبلڈن۲۰۲۱ء  کا خطاب جیتا تھا۔ وہ۱۹۷۸ء میں کرس او نیل کے بعد آسٹریلین  اوپن کے خاتون سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والی  پہلی آسٹریلیائی خاتون کھلاڑی بنی تھیں۔
 واضح رہے کہ  بارٹی نے گرینڈ سلیم خطاب میچ تک پہنچنے  تک کورٹ پر صرف ۶؍ گھنٹے اور ۶؍ منٹ گزارے ہیں اور۶؍ میچوں میں صرف۲۱؍ گیم ہارے ہیں جو کہ۲۰۱۳ء میں امریکہ کی سیرینا ولیمز کے  ذریعہ یو ایس اوپن کے فائنل  تک کے سفر میں۱۶؍ گیم گنوانے کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کسی گرینڈ سلیم خطاب میچ تک پہنچنے والی شکست کی سب سے کم تعداد ہے۔ سیرینا نے ۲۰۱۲ء میں یو ایس اوپن کے فائنل تک پہنچنے تک۱۹؍ گیم اور رولا گیرو۲۰۱۳ء کے فائنل میں پہنچنے تک۲۱؍ گیمز ہارے تھے جب کہ ان کی ہم وطن وینس ولیمز ومبلڈن۲۰۰۹ء میں یو ایس اوپن کے فائنل تک۲۰؍ گیمز ہاری تھیں۔
 وہیں دوسری جانب اپنے سے بہتر کھلاڑی ۷؍ویں سیڈ پولینڈ کی انگا سویاٹیک کو شکست دے کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچیں امریکہ کی  ڈینیل کولنس کی اس سے پہلے بہترین کارکردگی ۲۰۱۹ء کے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنا تھا جس میں وہ ہارگئی تھیں۔ ۲۰۲۲ء کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کے سفر تک  انہوں نے اپنے تمام ۱۱؍ میچ جیتے  ہیں۔ گزشتہ اکتوبر میں انڈین ویلس کے بعد ان کی واحد شکست لنز کے سیمی فائنل میں ایلیسن رسکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہوئی تھی۔ وہ نومبر میں بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں ناقابل شکست رہیں اور آسٹریلین اوپن۲۰۲۲ءان  کا سیزن کا پہلا ٹورنامنٹ ہے۔ 

tennis Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK