Inquilab Logo

ٹیم انڈیا بیرون ملک اچھا کھیلےگی

Updated: December 08, 2019, 8:15 PM IST | Abdul Kareem Kasam Ali | Mumbai

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اوربلے باز اظہرالدین نے کہا کہ ٹیم انڈیا غیر ملکی سر زمین پر بھی اچھا کھیلے گی

محمد اظہر الدین ، یوہان بلیک کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر:سریش کرکیرا
محمد اظہر الدین ، یوہان بلیک کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر:سریش کرکیرا

 ممبئی : ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین نے پیر کو کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور وہ غیر ملکی سرزمین پر بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ خیال رہے کہ وہ روڈ سیفٹی ٹی ۲۰؍ورلڈ سیریز کی ٹیموں کی جرسی لانچ کے موقع پرممبئی آئے ہوئے تھے اور انہوں نے تقریب سے علاحدہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم کی تعریف کی۔ 
 محمد اظہر الدین نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے اور اس کے  پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ٹیسٹ میں ہماری ٹیم اول نمبر پر ہے اور مجھے امید ہےکہ یہی غیر ملکی سرزمین پر بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے گلابی گیندکے تعلق سے بتایاکہ کولکاتا میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے اچھی شروعات ہوئی ہے اور گلابی گیند کا استعمال ملک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں بھی کیا جانا چاہئے۔ اس سے نوجوانوں کو گلابی گیند سے کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہو ںنے کہاکہ  ہندوستان کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ جلد ختم ہوگیا اور شائقین کو اس سے مایوسی ہوئی ۔ 
 روڈسیفٹی ورلڈ سیریز کیلئے  ہندوستان آنے والے جمائیکا کے ایتھلیٹ یوہان بلیک نے کہا ’’میں  اچھے فارم میں ہوں اور عملی طور پر اچھا محسوس کررہا ہوں۔ ٹوکیو اولمپک ۲۰۲۰ء  میرا آخری اولمپکس ہوگا اور میں اس میں  اپنی پوری طاقت جھونکنا چاہتا ہوں۔  میں طلائی تمغہ جیتنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے لئے نئے ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہوں۔ یوسین بولٹ کے ریٹائرمنٹ کے بعد   میرے لئے  اپنے اور اپنے ملک کیلئے کچھ حاصل کرنے کا موقع ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ `اگر آپ بولٹ کو ہٹاتے ہیں تو میں سب سے تیز رنر ہوں۔ میرے خیال میں میں غلط دور میں پیدا ہوا کیونکہ یہ یوسین بولٹ کا تھا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK