Inquilab Logo

پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے عباس، مسعود اور سہیل باہر

Updated: January 17, 2021, 3:03 PM IST | Agency | Karachi

جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے ۲۲؍رکنی اسکواڈ کا اعلان

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

نیوزی لینڈ سے حال ہی میں ٹیسٹ سیریز میں صفر۔۲؍ سے ملی زبردست شکست کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کے ساتھ  آئندہ گھریلو ٹیسٹ سیریز کے لئے تیز گیند باز محمد عباس ، شان مسعود اور حارث سہیل کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا ہے۔  پاکستان کی جانب سے سیریز کے لئے اعلان کردہ۲۰؍ رکنی اسکواڈ میں  تقریباً۹؍کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں اب تک ایک بھی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔  ان ۹؍ نئے کھلاڑیوں میں سلامی بلے باز عبداللہ شفیق اور عمران بٹ کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام، سلمان علی آغا اور سعود شکیل سمیت اسپنر نعمان علی، ساجد خان، تیز گیندباز تابش خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن۲۱۔۲۰۲۰ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بدولت  اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس سیریز میں ، بابر اعظم نے محمد رضوان سے  کپتانی سنبھال لی ہے اور وہ کراچی میں ۲۶؍ جنوری   سے شروع ہونےو الی  ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ سرخ گیند کے کرکٹ میں  پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ میں انگوٹھے کے فریکچر کے بعد وہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے ۔ اس کے علاوہ ۲۶؍ سالہ تیزگیندباز حسن علی نے بھی ٹیم میں واپسی کی ، جنہوں نے  فرسٹ کلاس سیزن میں۴۳؍وکٹ اور قائد اعظم ٹرافی کے پہلے ٹائی فائنل میں زبردست سنچری بنا کر  عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی سلیکشن کریں گے تو  یہ کوشش ہوگی کہ کھلاڑی کو معلوم ہو کہ اس کا ٹیم میں کیا کردار ہے اور ہماری موجودہ ٹیم میں کس طرح کی بلے بازی درکار ہے۔ ٹیم :بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفرازاحمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، حارث رؤف اور تابش خان۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK