Inquilab Logo

پاکستان کی ہار کے بعدوسیم اکرم کا فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

Updated: August 11, 2020, 11:26 AM IST | Agency | Lahore

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز گیندبازوسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ۱۳؍اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

Fawad Alam - Pic :  INN
فواد عالم ۔ تصویر : آئی این این

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز گیندبازوسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ۱۳؍اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔
 ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹرننگ وکٹ ہوگا۔ اس لئے ٹیم کو ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے اور پاکستان کو ایک اضافی بلے باز کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔ سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ فواد عالم کا فرسٹ کلاس میں ۵۰؍ فیصد سے زیادہ اوسط ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں انہیں موقع دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ  اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم کو مڈل آرڈر میں شامل کرتا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم پہلے ہی ۳؍ وکٹوں سے ہار چکی ہے ۔
 وسیم اکرم نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں اورگیندبازوں کو قرار دیا تھا۔ سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ دو سینئر بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق نے بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اگر آپ کے سینئر کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں تو ٹیم کا حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ اظہر علی کو اپنی باڈی لینگویج اور کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم باقی ٹیسٹ میچ جیت جاتے ہیں تو انہیں کپتان کی حیثیت سے برقرار رہنا چاہئے اور یہ ان کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ اگر ہم نہیں جیتتے اور وہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ظاہر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی اور کی تلاش کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK