Inquilab Logo

ونیش کے بعد بجرنگ نے بھی طلائی تمغہ جیتا،نمبر ون بنے

Updated: March 09, 2021, 1:41 PM IST | Agency | Rome

ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی سب سے بڑی تمغے کی امید بجرنگ پونیا نے اٹلی میں ماٹیو پیلیکون رینکنگ کشتی سیریز میں۶۵؍ کریگو زمرے میں منگولیا کے تُلگا تومور اوچر کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا اور اس کے ساتھ ہی وہ اپنے وزن کے زمرے میں پھر سے دنیا کے نمبر ایک پہلوان بن گئے۔

Bajrang Punia .Picture:INN
بجرنگ پونیا۔تصویر :آئی این این

 ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی سب سے بڑی تمغے کی امید بجرنگ پونیا نے اٹلی میں ماٹیو پیلیکون رینکنگ کشتی سیریز میں۶۵؍ کریگو زمرے میں منگولیا کے تُلگا تومور اوچر کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا اور اس کے ساتھ ہی وہ اپنے وزن کے زمرے میں پھر سے دنیا کے نمبر ایک پہلوان بن گئے۔بجرنگ آخری لمحات پچھڑ رہے تھے لیکن انہوں نے آخری۳۰؍ سیکنڈ میں ۲؍پوائنٹ بنا کر سونے کا تمغہ جیت لیا اور اپنے اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا  جس سے انہوں نے اپنے وزن کے زمرے میں پھر سے نمبرون  رینکنگ حاصل کرلی۔ بجرنگ اس مقابلے سے قبل دوسرے مقام پر تھے۔ مقابلے میں اسکور۲۔۲؍سے برابر رہا لیکن آخری ۲؍ پوائنٹ لینے کے سبب بجرنگ فاتح بن گئے۔ بجرنگ اس مقابلے میں۱۴؍ پوائنٹ حاصل کرنے سے ٹاپ مقام پر پہنچ گئے۔ تازہ رینکنگ  صرف اس ٹورنامنٹ کے نتائج پر مبنی ہے اور اس لئے سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان نمبر وَن رینکنگ حاصل کررہا  ہے۔ اس سے قبل خاتون پہلوان ونیش فوگاٹ نے بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا اور وہ بھی اپنے وزن کے زمرے میں نمبر ون پہلوان بنی تھیں۔وشال کالی رمن نے غیر اولمپک زمرے کے ۷۰؍کلوگرام میں قزاخستان کے سیرباز تالگت کو۱۔۵؍ سے ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ نرسنگھ پنچم یادو ۷۴؍ کلوگرام زمرے میں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں قزاخستان کے دانیار کیسانوف سے ہار گئے۔ نرسنگھ ڈوپنگ کے سبب عائد۴؍ برس کی پابندی کے بعد لوٹ  رہے ہیں۔ہندوستان نے سال کی اس پہلی رینکنگ سیریز کے کل ۷؍تمغے جیتے۔ خواتین زمرے میں ونیش فوگاٹ نے سونے اور سریتا مور نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ گریکو رومن پہلوان نیرج (۶۳؍ کلوگرام)، کلدیپ ملک (۷۲؍ کلوگرام) اور نوین (۱۳۰؍ کلوگرام) نے کانسے کے تمغے جیتے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK