Inquilab Logo

ای پی ایل میں سٹی کی جانب سے اگیورو کا سفر ختم

Updated: May 25, 2021, 2:10 PM IST | Agency | Manchester

کلب کیلئے آخری لیگ میچ میں ۲؍گول کئے۔ سٹی نے ایورٹن کو ۵؍گول سے روندد یا

City players bounce Sergio Agüero. Picture:INN
سٹی کے کھلاڑی سرجیو اگیورو کو اچھالتے ہوئے ۔تصویر :آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے چمپئن مانچسٹر سٹی کی جانب سے کھیلنے والے سرجیو اگیورو کا انگلش لیگ میں سفرکلب کی جانب سے سفر ختم ہوگیا ہے اور وہ سٹی کی جانب سے چمپئن لیگ کے فائنل میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔ بہرحال ان کی ٹیم نے انہیں اتوارکی رات  ای پی ایل کے آخری میچ ڈے پر الوداع کہہ دیا۔ اتوار کو انگلش پریمیر لیگ کے چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے اتحاد اسٹیڈیم میں ایورٹن کو صفر۔۵؍  سے روند دیا۔ اتوارکو ارجنٹائنا سے تعلق رکھنے والے اگیورو نے کلب کی جانب سے ۲؍گول کئے اور  اپنے گول کی تعداد کلب کیلئے ۱۸۴؍کردی۔ ان کے ۲؍گول کے علاوہ سٹی کیلئے کیون ڈی برائن ، گیبرئیل جیزس اور فل فوڈین نےایک ایک گول کیا جس کی بدولت سٹی کا اسکور صفر۔۵؍ رہا۔  ارجنٹائنا  کے کھلاڑی سرجیو اگیورونے سبھی ٹورنامنٹ میں سٹی کی جانب سے ۲۶۰؍گول کئے ہیں اور وہ کلب کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ سٹی کاایک میچ چمپئن لیگ کے فائنل کی شکل میں باقی ہے جو اس سنیچر کو پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلا جائے گا۔ سٹی کے مقابل چیلسی کی ٹیم ہوگی۔ 
 اتوار کو اگیورو نے بینچ سے آغاز کیا لیکن سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالانے انہیں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے موقع دیااور انہوں نے آخری ۲؍گول کئے۔ اگیورو نے کہا ’’میچ سے قبل میں سٹی کے ساتھ گزارےہوئے یادگار لمحات کو یاد کررہا تھا۔ خو دکو انجان محسوس کررہا تھا اور کوئی سنسنی نہیں تھی۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’میں ایک اسٹرائیکر ہوں اور میرا کام گول کرنا تھا۔ میں اس لئے خوش تھا کیونکہ آخری میچ میں ۲؍گول کرنے میں کامیاب رہا۔ جب میں اتحاد اسٹیڈیم میں آیا تھا تواس وقت میرا پہلا خطاب بہت اہم تھا۔‘‘سرجیواگیورو نے ۲۰۱۱ء میں سٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ ۲۰۲۱ء تک کلب سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ای پی ایل میں کلب کیلئے ۲۷۵؍میچ کھیلے اور ۱۸۴؍گول کئے۔ سٹی کیلئے انہوںنے ۵؍ای پی ایل خطاب جیتے تھے۔اگیورو نے ایٹلیٹیکومیڈرڈ کلب کی جانب سے بھی کھیلا ہے ۔ اس سیزن میں وہ زیادہ تروقت وہ زخمی رہے اور ٹیم سے باہر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK