Inquilab Logo

مجھے آئی پی ایل میں چنئی کیلئے کھیلنا پسند ہے

Updated: August 07, 2020, 10:06 AM IST | Agency | New Delhi

ایلبی مورکل نے چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو جادوگر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چنئی کی ٹیم ان کے دل کے بہت قریب ہے

Albie Morkel - Pic : INN
ایلبی مورکل ۔ تصویر : آئی این این

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اور چنئی سپر کنگز کے کھلاڑی ایلبی مورکل نے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جادوگر ہیں۔مورکل آئی پی ایل میں متعدد ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنا بیشتر وقت چنئی کے ساتھ گزارا ہے۔ ان کے مطابق چنئی کی ٹیم ان کے دل سے بہت قریب ہے۔ 
 ایلبی مورکل نے’ کرک بز‘ کے ڈیجیٹل اسپورٹس پلیٹ فارم اسپورٹ او کلاک کے چیٹ شو  چمپئن میں کہا کہ میں اس ٹیم میں ہوں جس کی میں اب بھی حمایت کرتا ہوں اور مجھے اس ٹیم کے لئے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ میرے لئے چنئی کی طرف سے کھیلنا بہت خاص رہا ہے۔ واضح رہے کہ چنئی کے لئے کھیلتے ہوئے ۶؍ سال تک پلئینگ الیون میں شامل رہے اور اس کی وجہ سے کپتان دھونی سے خصوصی لگاؤ رہا۔ مورکل نے کہا کہ دھونی جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی ک طرح حاصل کی جاتی ہے ۔ وہ ہر کھلاڑی کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرتے۔ وہ ہر کھلاڑی سے  اس کی شخصیت  کے حساب سے گفتگو کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ 
  ایلبی مورکل نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کی اور انھیں مثالی کپتان بتایا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ سابق ​​ہندوستانی کپتان کو ایک لفظ میں کس طرح بیان کریں گے تو انہوں نے دھونی کو جادوگر قرار دیا۔اپنی آئی پی ایل کی بہترین اننگز کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ۲۰۱۲ءمیں وراٹ کوہلی کی بنگلور ٹیم کے خلاف چنئی کی طرف سے کھیلتے ہوئے ۶؍ گیندوں میں ۲۸؍رن بنائے تھے ، یہ ان کی بہترین  اننگز تھی ۔ اس اننگز نے انہیں آئی پی ایل کا دھماکہ خیز کھلاڑی بنا دیا تھا۔
 ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں مورکل نے کہا کہ آپ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کافی نروس رہتے ہیں ۔ ایک نوجوان کھلاڑی کے لئے یہ پہلا بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ دوسرا چیلنج یہ ہے کہ آپ کھیل رہے ہیں۔ میں نے اس کا احساس کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا مشکل کام ہے۔ ایلبی مورکل نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے ڈومیسٹک سیزن میں اچھا مظاہرہ کیا تھا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ایک مختلف تجربہ اور چیلنج ہے۔آئی پی ایل کھیلنے سے اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK