Inquilab Logo

امریکہ ۳۵؍ رن پر ڈھیر، سب سے کم اسکور کی برابری کی

Updated: February 13, 2020, 11:06 AM IST | Agency | Kirtipur

امریکہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زمبابوے کے۳۵؍ رن کے سب سے کم اسکور کی بدھ کو برابری کر لی۔

امریکہ ۳۵؍ رن پر ڈھیر ۔ تصویر : آئی این این
امریکہ ۳۵؍ رن پر ڈھیر ۔ تصویر : آئی این این

 کیرتی پور: امریکہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زمبابوے کے۳۵؍ رن کے سب سے کم اسکور کی بدھ کو برابری کر لی۔امریکہ کی ٹیم یہاں تربھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان نیپال کیخلاف آئی سی سی کرکٹ کپ لیگ ۲؍ ۲۲۔۲۰۱۹ء کے مقابلے میں۱۲؍ اوور میں صرف۳۵؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔  نیپال نے ۵ء۲؍ اوور ہی میں  ۲؍ وکٹ پر۳۶؍ رن  بنا کر میچ جیت لیا۔ امریکہ نے ۳۵؍رن کے اسکور کے ساتھ زمبابوے کے ۲۵؍ اپریل۲۰۰۴ء کو سری لنکا کے خلاف ہرارے میں بنائے گئے۳۵؍ رن  کے اسکور کی برابری کر لی۔ اس طرح ون ڈے تاریخ میں سب سے کم اسکور کا ریکارڈ اب مشترکہ طور پر امریکہ اور زمبابوے کے نام ہو گیا ہے۔ امریکہ کی اننگز میں اوپنر زیویئر مارشل نے ۲۲؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۶؍ رن  بنائے۔  مارشل کا وکٹ۲۳؍رن  کے اسکور پر گرا اور اس کے بعد امریکہ نے اپنے آخری ۸؍ وکٹ صرف ۸؍ رن جوڑ کر گنوادیئے۔  لیگ اسپنر سندیپ لیمیچھانے نے ۶؍ اوور میں۱۶؍ رن دے کر۶ ؍ وکٹ لئے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر سوشان بھاری نے ۳؍ اوور میں ۵؍ رن پر ۴؍ وکٹ  لئے ۔  نیپال کی اننگز میں پارس كھڈكا نے ناٹ آؤٹ۲۰؍رن  اور دپیندرسنگھ اَیری نے ناٹ آؤٹ۱۵؍ رن بنا کر اپنی ٹیم کو ۸؍ وکٹ سے جیت دلائی۔ لیمیچھانے کو پلیئر آف دی میچ  رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK