Inquilab Logo

آندرے رسل اس بار بھی کے کے آر کی سب سے بڑی طاقت ہوں گے

Updated: September 18, 2020, 11:53 AM IST | INN | New Delhi

ٹیم انتظامیہ کو چاہئے کہ انہیں بلے بازی کا خاطر خواہ موقع فراہم کرے، کولکاتا نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل میں اپنی مہم کا آغازممبئی انڈینس کے خلاف کرے گی

Andre Russell. Picture:INN
آندرے رسل۔ تصویر: آئی این این

کولکاتا نائٹ رائیڈرس(کے کے آر) نے گزشتہ سیزن میں ناقص کارکردگی کے بعد اپنے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کی ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ دنیش کارتھک ٹیم کے ساتھ برقرار ہیں کیوکہ ٹیم کے سی ای او وینکی میسور کو ان کی کپتانی پر کافی اعتماد ہے۔ٹیم کے گزشتہ آئی پی ایل سیزن کافی خراب رہا تھا ۔دنیش کارتھک کو ٹی۔۲۰؍ کرکٹ میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک گوتم گمبھیر کے بعد ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔
کے کے آر بیرون کھلاڑیوں پر منحصر
 کے کے آر کے گزشتہ ۲؍سیزن میں جمائیکا کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کی شاندار کارکردگی رہی تھی اور وہ ۲۰۱۹ء میں سب سے بہترین کھلاڑی منتخب کئے گئے۔کچھ میچوں کے دوران  آندرے رسل کو ڈگ آؤٹ میں  پیڈ باندھے مایوس بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا کیوںکہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے انہیںخاطر خواہ گیند کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ ٹیم میں شامل کئے جانے والے ۴؍بیرون ملک کھلاڑیوں میں پہلی۳؍ پسند میں آندرے  رسل،سنیل نرائن اور پیٹ کمنز کو اس بار کھلائے جانے کی امید ہے۔ چوتھے کھلاڑی کےلئے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایان مورگن اور ان کے جونیئر ساتھی ٹام بینٹن میں کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔مورگن اگر کھیلتے ہیں تو مڈل آرڈر میں کپتان کی مدد کر سکتے ہیں۔
نوجوانوں پر نگاہیں
 ابھرتے ہوئے اسٹار شبھمن گل کو اس بار اپنے پسندیدہ افتتاحی بلےباز کے طور پر کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ سیزن میں ان کے بلے بازی آرڈر کو بدلا جاتا رہا تھا جس کے وجہ سے ٹیم انتظامیہ کے فیصلہ پر تنقید بھی ہوئی تھی۔اننگز کا آغاز کرنے کیلئے ان کے ساتھ سنیل نرائن یا پھر بینٹن ہوسکے ہیں۔اس کے علاوہ نوجوان تیز گیند باز شیوم ماوی بھی پیر کی تکلیف دور ہو جانے کے بعد دوبارہ کمال دکھا سکتے ہیں جبکہ کملیش ناگر کوٹے، سندیپ واریئر او ر ورون چکرورتی سے ٹیم کو امیدیں ہوںگی۔
 دوسری جانب اسپن گیندبازی  کی ذمہ داری سنیل نرائن اور کلدیپ یادو پر ہوںگی۔یاد رہے کہ کے کے آراپنی مہم کا اغاز ۲۳؍ستمبر کو ابوظہبی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف کرےگی اور اس بار بھی آندرے رسل ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہوںگے اور ان پر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ ٹیم انتظامیہ کو یہ کوشش کرنی ہوگی کہ انہیں بلےبازی کےلئے خاطر خواہ مواقع دیا جائے اور اس کے لئے آندرے رسل کو بلے بازی کرنے کے لئے ٹاپ آرڈر میں بھیجا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK