Inquilab Logo

رنجی ٹرافی میں سرفراز خان کی ایک اور شاندار اننگز

Updated: January 28, 2020, 12:06 PM IST | Agency | Dharamshala

سرفراز خان کا بلہ رنجی ٹرافی کے میچ میں زبردست چل رہا ہے اور انہو ںنے اترپردیش کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے کے بعد پیر کو ہماچل پردیش کے خلاف بھی ڈبل سنچری بناڈالی۔ رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی میچ میں ممبئی کی اچھی شروعات ہوئی ہے اور اس نے پیر کو دن کا کھیل ختم ہونے تک ۵؍وکٹ پر ۳۷۲؍رن بنالئے تھے۔

سرفراز خان ۔ تصویر : پی ٹی آئی
سرفراز خان ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 دھرمشالہ : سرفراز خان کا بلہ رنجی ٹرافی کے میچ میں زبردست چل رہا ہے اور انہو ں نے اترپردیش کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے کے بعد پیر کو ہماچل پردیش کے خلاف بھی ڈبل سنچری بناڈالی۔  رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی میچ میں ممبئی کی اچھی شروعات ہوئی ہے اور اس نے پیر کو دن کا کھیل ختم ہونے تک ۵؍وکٹ پر ۳۷۲؍رن بنالئے تھے۔ پہلی اننگز میں پیر کو سرفراز خان ناٹ آؤٹ ۲۲۶؍ اور ایس ایس رنجنے ناٹ آؤٹ ۴۴؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ 
 خیال رہے کہ پچھلے ہفتے رنجی ٹرافی کے میچ میں سرفراز خان نے اپنی سابقہ ٹیم اترپردیش کے خلاف ناٹ آؤٹ ۳۰۱؍رن بنائے تھے  ۔ پیر کو ہماچل پردیش نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ جے بستا۱۲، بی لالوانی ایک ، ایچ تمورے۲؍ اور سدھیش لاڈ ۲۰؍ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آدتیہ تارے اور سرفراز نے اننگز کو سنبھالا۔تارے ۶۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز  نے ۲۱۳؍گیندوں پر ۳۲؍ چوکوں اور ۴؍چھکوں کی مدد سے ۲۲۶؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK