Inquilab Logo

اپراجیت اور شاہ رخ نے تمل ناڈو کومشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچادیا

Updated: January 28, 2021, 1:58 PM IST | Agency | Ahmedabad

کوارٹر فائنل میں تمل ناڈو نے ہماچل پردیش کو ۵؍وکٹ سے ہرا دیا۔ اپراجیت نے نصف سنچری اور شاہ رخ نے ۴۰؍رن بنائے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 بابو اپراجیت (ناٹ آؤٹ۵۲) اور شاہ رخ خان (۴۰؍ ناٹ آؤٹ) نے دوسرے کوارٹر فائنل میں ہماچل پردیش کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی، ان کے درمیان چھٹے وکٹ  کے لئے ۷۵؍ رن کی قیمتی ناٹ آؤٹ شراکت کی بدولت تمل ناڈو نے ہماچل پردیش کو دوسرے کوارٹر فائنل میں منگل کو ۵؍وکٹ سے ہراکر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ تمل ناڈو نے ہماچل کو۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر۱۳۵؍ رن پر روکنے کے بعد ۱۷ء۵؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۴۱؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ہدف کے تعاقب میں تمل ناڈو نے ایک وقت  اپنی ۵؍ وکٹ صرف ۶۶؍رن پر گنوا دیئے۔ لیکن اس کے بعد اپراجیت اور شاہ رخ نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فاتح بنادیا۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کیلئے میچ میں ۷۵؍ رن کی  ناٹ آؤٹ پارٹنر شپ کی۔شاہ رخ نے اننگز کے۱۸؍ ویں اوور میں پنکج جیسوال کی گیندوں پر لگاتار ۲؍ چوکے لگائے جبکہ اپراجیت نے ۵؍ویں گیند پر چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور میچ کو بھی ختم کردیا۔  اپراجیت نے ۴۵؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۵۲؍رن میں ۳؍چوکے اور ۲؍چھکے لگائے۔ شاہ رخ نے صرف۱۹؍گیندوں میں ناٹ آؤٹ۴۰؍رن میں ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ تمل ناڈو کے کپتان دنیش کارتک صرف ۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ہماچل کے لئے اوپنر ابھیمنیو رانا نے ۲۸ ، نتن شرما نے۲۶؍ اور کپتان رشی دھون نے ناٹ آؤٹ۳۵؍رن بنائے۔ تمل ناڈو کی جانب سے سونو یادو نے۳۵؍ رن پر۳؍ اور سندیپ واریئر نے ۳۲؍رن دے کر ۲؍ وکٹ  لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK