آج ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کا سعودی عرب سے مقابلہ۔ عرب ٹیم کےکمزور ہونے کے باوجود ارجنٹائنا کی ٹیم اس میچ میں سہل پسندی سے نہیں کھیلے گی
EPAPER
Updated: November 22, 2022, 1:13 PM IST | Agency | Doha
آج ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کا سعودی عرب سے مقابلہ۔ عرب ٹیم کےکمزور ہونے کے باوجود ارجنٹائنا کی ٹیم اس میچ میں سہل پسندی سے نہیں کھیلے گی
منگل سے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء میں ارجنٹائنا اور لیونل میسی اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ ارجنٹائنا کا پہلا میچ اس ٹورنامنٹ کی دوسری سب سے کمزور ٹیم سعودی عرب سے ہوگا۔ اس کے باوجود لیونل میسی کی ٹیم اس میچ میں سہل پسندی سے نہیں کھیلے گی۔ ارجنٹائنا کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں داخل ہونے سے قبل بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔ اس کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے پاس بھی ورلڈ کپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہے اور وہ اس کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ان کے پاس اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کاموقع ہے اور وہ اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے آل ٹائم ٹاپ اسکوررمیں پیچھے کرنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ اس وقت لیونل میسی کے انٹرنیشنل میچوں میں ۹۱؍گول ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے ۱۱۷؍گول ہیں۔
۸۰؍ہزار شائقین کی گنجائش والے لوسیل اسٹیڈیم میں یہ میچ ہونے والاہے۔ اس میچ میں ارجنٹائنا کے کوچ لیونل اسکالونی میسی کو موقع دینے کا جوکھم کم ہی لیں گے لیکن ان کے بغیر ٹیم آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ ارجنٹائنا کے پاس اس وقت اچھی ٹیم ہے اور اس کے اسکواڈ میں ایسے کئی اسٹار کھلاڑی ہیں جو ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ میسی نے جمعہ اور سنیچر ۲؍ روز تک ذاتی طورپر پریکٹس کی تھی۔ اس کے بعد فیڈریشن نے کہا تھا کہ ان کے پٹھوں میں تکلیف ہے اور وہ سعودی عرب کے خلاف پورے ۹۰؍ منٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ حالانکہ سبھی شائقین کی نظریں لیونل میسی کو دیکھنا چاہیں گی اور ان کے کھیل کو دیکھنا چاہیں گی۔ لیونل میسی کے کھیلنے کے تعلق سے فیصلہ میچ کے روز ہی ہوگا۔ سعودی نے ایشیائی سطح پر ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں آسانی سے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ ورلڈکپ کے فائنلس میں پہنچا تھا۔گزشتہ ۱۶؍ ورلڈ کپ میں سے اس نے ۵؍ویں مرتبہ عالمی ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو روس نے صفر۔۵؍ گول سے شکست دے دی تھی۔ دوسری طرف ۲۰۱۸ء کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا نے آئس لینڈ کے خلاف ۱۔۱؍گول سے ڈرا سے شروعات کی تھی لیکن اب وہ اس ٹورنامنٹ میں بڑی جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گی۔