Inquilab Logo

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائنا فائنل میں داخل، برازیل سے مقابلہ

Updated: July 08, 2021, 12:51 PM IST | Agency

میسی کی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کولمبیا کو ۲۔۳؍ گول سے کوپاامریکہ سے باہر کردیا۔ فائنل میں میسی کی ٹیم کا مقابلہ نیمار کی ٹیم سے ہوگا

Messi`s and Neymar`s. Picture:INN
میسی اور نیمار۔تصویر :آئی این این

: بدھ کی صبح کوپاامریکہ ۲۰۲۱ء کے فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اوراس خطابی مقابلے میں دنیا کے ۲؍بہترین اسٹرائیکرس لیونل میسی اور نیمار آمنے سامنے ہو ںگے۔ بدھ کو کوپا امریکہ کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا نے کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔۳؍ سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنائی۔ خیال رہے کہ فُل ٹائم اور ایکسٹرا ٹائم تک میچ کا اسکور ایک ۔ایک سے برابر رہا۔ 
 بدھ کی صبح ہونے والے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے آغاز ہی سے دبدبہ برقرار رکھا تھا  اور میچ کے ۷؍ویں منٹ میں لیونل میسی کے پاس پر لاؤٹارو مارٹینیز نے پہلا گول کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور صفر۔ ایک رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کولمبیا کی ٹیم نے دوبارہ حملہ شروع کیا اورجلد ہی اسے کامیابی بھی مل گئی۔ لوئیس ڈیاز نے ایڈون کارڈونا کی مدد سے ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا اور اسکور ایک۔ ایک کردیا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا اور اس میں ارجنٹائنا کی ٹیم کامیاب رہی۔ ارجنٹائنا کی ٹیم نے ۴؍پنالٹی شوٹ میں سے ۳؍پرگول کیا ۔ فاتح ٹیم کیلئے لیونل میسی، لینڈرو ڈینیل پیرڈیس اور لاؤٹارو مارٹینیز نے گول کئے  اور ایک کک راڈریگو ڈی پال نے ضائع کردی۔ کولمبیا کی جانب سے جوآن کواڈراڈو او ر میگوئل بورجا نے گول کیا اور ڈیونسن سانچیز ، یری مینا اور ایڈون کارڈونا گول کرنے میں ناکام رہے۔ خیال رہے کہ اب فائنل میں ارجنٹائنا کا مقابلہ برازیل کی ٹیم سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پیکیٹا کے گول کی بدولت پیرو کو صفر۔ ایک سے شکست دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK