• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اشون نے امپیکٹ پلیئر کی تعریف کی

Updated: August 28, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai

اشون نے کہا کہ آئی پی ایل میں یہ ایک اسٹریٹجک رول ہے اور کھیل کو دلچسپ بناتا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے

Ravichandran Ashwin.Photo:INN
روی چندرن۔ (تصویر:آئی این این)

آف اسپنر آر اشون کا ماننا ہے کہ امپیکٹ پلیئر رول انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اسٹریٹجک رول ہے اور یہ کھیل کو دلچسپ بناتا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوب شو `چیکی چیکا میں بات چیت کے دوران اشون نے کہاکہ ’’امپیکٹ پلیئر رول اتنا بھی برا نہیں ہے، یہ کرکٹ میں حکمت عملی جیسے عناصر کو زیادہ طاقت دیتا ہے۔ اگرچہ اس کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ یہ رول آل راؤنڈرس کو پروموٹ نہیں کرتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے کسی کو کوئی روک بھی نہیں رہا ہے۔ یہ نسل ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی بلے باز، گیندبازی نہیں کرنا چاہتا اور اس کے برعکس بھی۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ امپیکٹ پلیئررول سے آل راؤنڈرس متاثر ہوئے ہیں۔ وینکٹیش ایّر کو ہی دیکھ لیں، وہ کاؤنٹی کرکٹ میں لنکاشائر کےلئے کمال کر رہے ہیں۔ امپیکٹ پلیئر رول کرکٹ میں ایک نئے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ایک مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ’’سن رائزرس حیدرآباد نے شہباز احمد کو امپیکٹ پلیئر کے طورپر لایا اور وہ ۳؍ وکٹ لے کر میچ ونر ثابت ہوئے۔ آئی پی ایل میں، جب اوس موثر ہوتی ہے اور میچ تقریباً یکطرفہ ہو جاتا ہے تو امپیکٹ پلیئر جیسا اصول بولنگ کا ایک اور آپشن اور کھیل کو متوازن کردیتا ہے۔ جب آپ کے پاس ایک اضافی کھلاڑی کا متبادل ہوتا ہے تو میچ زیادہ قریب ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی اصول کی وجہ سے شہباز احمد، شیوم دوبے اور دھرو جوریل  جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رول نہیں ہوتا تو جوریل جیسے کھلاڑی کو کبھی موقع ہی نہ ملتا۔ اس اصول کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو جگہ مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK