Inquilab Logo

دھونی اور سچن نے کریئر کے دوران میرا حوصلہ بڑھایا: اشون

Updated: May 18, 2020, 12:19 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے آف اسپنر نے کہا: سچن میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے میچ میں اچھی بولنگ کیلئے کہا

Ashwin - PIC :  INN
اشون ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ ان کے کریئر میں اتار چڑھاؤ کے دوران سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور آئکن کرکٹر سچن تینڈولکر نے ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔
 اشون ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین اسپنرس میں سے ایک ہیں۔وہ اپنی ذہنی اور اسٹریٹجک صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن کئی بارکریئر میں انہیں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا اور اس وقت دھونی اور سچن جیسے سینئر کھلاڑیوں نے ان کی کافی مدد کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔آف اسپنر نے بتایا کہ ورلڈ کپ ۲۰۱۱ء کے دوران سچن نے ان کا  حوصلہ بڑھایا تھا کیونکہ پہلی پسند آف اسپنر کی وجہ سے ہربھجن سنگھ کو زیادہ موقع ملتے تھے۔اس وقت کس طرح سچن نے انہیں حوصلہ افزا کیا۔
 اشون نے اسٹار اسپورٹس کی نئی سیریز مائنڈ ماسٹرس ایمفور میں ڈبليووي رمن سے کہا کہ سچن اس دوران میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ تم نیٹس پر اچھی بولنگ کرتے ہو، ایسی ہی بولنگ میچ کے دوران بھی کرنا۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۰۱۳ء چمپئن ٹرافی کے دوران جب وہ اپنی مہم کی شروعات توقع کے مطابق نہیں کر پائے تھے تو اس وقت دھونی نے ان کا حوصلہ بڑھایا تھا اور اس کے بعد انہوں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اشون نے کہا کہ دھونی چمپئن ٹرافی کے پہلے میچ میں میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ تم بہترین بولنگ کر رہے ہو۔ اس وقت میں نے وکٹ بھی نہیں لئے تھے۔
 پروگرام میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے ذہنی مہارت ٹریننگ پر کہا کہ صلاحیت ایک ہی چیز ہے لیکن اس کے لئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے جس میں کھیل ایک حصہ ہے۔ میں نے اس بات پر بہت توجہ مرکوز کی ہے۔میرے مطابق ایک بہترین کھلاڑی بننے کے لئے آپ کو اپنی ذہنی مضبوطی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK