Inquilab Logo

ایشیا کپ : لوکیش ، دیپک کی واپسی، ۲؍ کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان

Updated: August 06, 2022, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi

؍۸؍اگست کوامسال ہونے والے ایشیاکپ کیلئے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایشان کشن اور سنجوسیمسن کے انتخاب میں سلیکٹرس کو دقت پیش آئے گی

KL Rahul .Picture:INN
کے ایل راہل تصویر:آئی این این

لوکیش راہل ، سینئر اوپنر اور نائب کپتان کے طور پر پہلی پسند،کے۸؍ اگست ۲۰۲۲ء کو ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ میں تیز گیند باز دیپک چاہر کے ساتھ لوٹنے کی  امید ہے۔ ایشیا کپ ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں دبئی اور شارجہ میں ۲۷؍ اگست سے۱۱؍ ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ راہل  زمبابوے کے خلاف گھریلو ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں  لوٹنے کی  توقع کررہے تھے لیکن کورونا  انفیکشن  اور  اسپورٹس ہرنیا کی سرجری سے مکمل صحت یاب ہونے میں ناکام رہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی۱۵؍ کھلاڑیوں کا انتخاب کرتی ہے یا تمام ممکنہ متبادل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ۱۷؍ رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرتی ہے۔
 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے  ذرائع  نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لوکیش راہل کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ جب بھی ٹی ۲۰؍ کھیلتے ہیں تووہ ہمیشہ اسپیشلسٹ اوپنر کے طور پر کھیلتے ہیں اوریہی سلسلہ جاری رہے گا۔ وراٹ کوہلی کا فارم ہندوستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑی پریشانی ہے لیکن اسٹار بلے باز کی نمبر۳؍ پوزیشن کو اس وقت کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کوہلی کے مستقبل کے بارے میں کوئی خاص بات نہیں کی گئی ہے اور اگر وہ ایشیا کپ میں بھی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں  تب بھی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ان کے برسوں کے تجربے اور میچ جتانے کی صلاحیت کو نظر اندازکرنا مشکل ہے ۔ دنیش کارتک تقریباً یقینی ہیں لیکن ایشان کشن اور سنجو سیمسن میں سے کسی ایک کو اوپنر اور وکٹ کیپر کے متبادل کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ سلیکٹرس جو بھی فیصلہ کریں گے  دونوں میں سے ایک کا باہر ہونا تقریباً یقینی ہے۔  دیپک چاہر زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں واپس آئیں گے۔ امکان ہے کہ وہ ایشیا کپ کی ہندوستانی ٹیم میں بھی ہوں گے۔ ذرائع نے کہاکہ دیپک زخمی ہونے سے پہلے ٹی۲۰؍ میں ہندوستان کے لئے مسلسل اچھا کھیل  رہے تھے۔ وہ موقع  کے حقدار ہیں۔ ویسے بھی بھونیشور کمار کا متبادل بھی کھلا ہواہے۔ ایشین کپ ۲۰۲۲ء کی ممکنہ ٹیم انڈیا:فکسڈ کھلاڑی (۱۳): روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، رویندر جڈیجا، روی چندرن اشون، یزویندر چہل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار۔بیک اپ بلے باز:  دیپک ہڈا/ایشان کشن/سنجو سیمسن۔ تیز گیند بازوں کا بیک اپ: ارشدیپ سنگھ/اویس خان/ دیپک چاہر / ہرشل پٹیل۔ بیک اپ اسپنرس: اکشر / کلدیپ یادو/ روی بشنوئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK