Inquilab Logo

ایشیا الیون ٹیم میں وراٹ کوہلی کے ساتھ ۶؍ ہندوستانی کھلاڑی شامل

Updated: February 26, 2020, 10:44 AM IST | Agency | Dhaka

بنگلہ دیش کےبابائے قوم کہے جانے والے شیخ مجیب الرحمٰن کے صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کے موقع پر اگلے ماہ ڈھاکہ میں ہونے والی۲؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کیلئے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سمیت ۶؍ ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایشیا الیون میں شامل کیا گیا ہے

وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل ۔ تصویر : آئی این این
وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل ۔ تصویر : آئی این این

 ڈھاکہ : بنگلہ دیش کےبابائے  قوم کہے جانے والے شیخ مجیب الرحمٰن کے صد سالہ یوم پیدائش تقریبات  کے موقع پر اگلے ماہ ڈھاکہ میں ہونے والی۲؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کیلئے ہندوستانی  کپتان وراٹ کوہلی سمیت ۶؍ ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایشیا الیون میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقابلہ اس سیریز میں ورلڈ الیون سے ہوگا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن نے منگل کو ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ 
 ہندوستانی کپتان وراٹ ایشیا الیون کے لئے ایک میچ میں کھیل سکتے ہیں جبکہ اوپنر لوکیش راہل بھی ایک میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ شکھر دھون، رشبھ پنت، کلدیپ یادو اور محمد سمیع کو دونوں میچوں کیلئے ایشیا الیون میں شامل کیا گیا ہے۔حسن نے بتایا کہ ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور انگلینڈ جانی بيریسٹو کو جگہ ملی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وراٹ صرف ایک میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) وراٹ کی شرکت کے لئے ان کی تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔
 وراٹ کی مصروفیت ان کے کھیلنے کے تعلق سے  ایک مسئلہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ۲۹؍ فروری سے شروع ہو رہا ہے اور ۴؍ مارچ کو ختم ہو گا۔ ہندوستان  کو جنوبی افریقہ کے خلاف ۳؍ میچوں کی گھریلو ون ڈے سیریز۱۲؍ سے۱۸؍ مارچ تک کھیلنی ہے۔ ڈھاکہ میں ہونے والے ۲؍ میچ ۲۱؍ اور ۲۲؍ مارچ کو ہوں گے جبکہ آئی پی ایل کا آغاز ۲۹؍ مارچ سے ہوگا۔بی سی بی کے اعلیٰ افسر حسن نے بتایا کہ ٹیموں میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل میں مصروف ہوں گے جس کا فائنل۲۲؍ مارچ کو ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہندوستان  سے ۴؍ نام مل چکے ہیں۔ ہم نے ابھی معاہدہ نہیں کیا ہے لیکن پنت، کلدیپ، شکھر اور سمیع کو آنا ہے۔ انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ راہل اور وراٹ ایک میچ کھیل سکتے ہیں  اس کے باوجود اس کا ابھی آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دوسری طرف وراٹ کوہلی نے دورۂ نیوزی لینڈمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے کہا کہ  ہمیں اگلے میچ میں احتیاط برتنا ہوگا۔بلے بازی میں ہم جس طرح کے تجربات کرتے ہیں انہیں صحیح ثابت کرنے کیلئے بلے بازوں کو اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی۔ انہیں غلط شاٹ سے گریز کرنا ہوگا اور صحیح شاٹ کھیل کر زیادہ رن بنانے ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK