آسٹریلیا نے پہلے یکروزہ میں انگلینڈ کو ۱۹؍رن سے شکست دے دی

Updated: September 13, 2020, 5:21 AM IST | Agency | Manchester

یکروزہ سیریز میں آسٹریلیا صفر۔ ایک سے آگے۔ مشیل مارش اور گلین میکسویل کی نصف سنچری۔ مین آف دی میچ ہیزل ووڈکو ۳؍وکٹ ملے۔انگلینڈ کے بلنگز کی سنچری ضائع

Australia and England - Pic : PTI
آسٹریلیا اور انگلینڈ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مشیل  مارش (۷۳؍رن) اور گلین میکسویل (۷۷؍رن) کی عمدہ نصف سنچریوں اور ایڈم زمپا (۵۵؍  رن  پر ۴؍ وکٹ) اور جوش ہیزل ووڈ (۲۶؍ رن پر۳؍ وکٹ) کی  شاندار کارکردگی  کی بدولت  آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں  ۱۹؍رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز میں  صفر۔ایک کی برتری حاصل کرلی۔
 جمعہ کی رات ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم آسٹریلیا نے مارش کی۱۰۰؍ گیندوں ۶؍ چوکوں کی مدد سے۷۳؍رن  اور میکسویل کی ۵۹؍گیندوں پر ۴؍چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۷۷؍رن اور ان کے مابین چھٹے وکٹ کیلئے ۱۲۶؍ رن کی پارٹنرشپ کی بدولت ۵۰؍ اوور میں۹؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۹۴؍رن بنائے۔
 ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم کو سیم بلنگس کی۱۱۰؍گیندوں میں۱۴؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۱۱۸؍رن کی اننگز اور جانی بیریسٹو کی ۱۰۹؍گیندوں میں ۴؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں  سے ۸۴؍ رن کی نصف سنچری اننگز بھی میچ نہیں جتا سکی اور انگلینڈکی ٹیم نے ۵۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹ پر۲۷۵؍ رن ہی بناسکی۔ جوش ہیزل ووڈ کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
 آسٹریلیائی اننگز میں  مارش اور میکسویل کے علاوہ مارکس اسٹوئنس نے۴۳؍رن ، مارنس لبوشین نے۲۱؍رن، کپتان ایرون فنچ نے۱۶؍رن  ، وکٹ کیپر بلے باز ایلیکس کیری نے۱۰؍ اور ڈیوڈ وارنر نے ۶؍ رن کی پارٹنرشپ کی جبکہ مشیل اسٹارک ۱۹؍  رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے۱۰؍  اوورس میں  ۵۷؍رن اور مارک ووڈ نے۱۰؍  اوورس میں ۵۴؍ رن پر ۳۔۳؍ وکٹ لئے۔ عادل رشید نے۵۵؍ رن  دے کر ۲؍ اور کرس ووکس کو۵۹؍ رن پر  ایک وکٹ ملا۔
 انگلینڈ کی اننگز میں  پہلے بیریسٹو اور پھر بلنگس نے ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان ایون مورگن نے۲۳؍رن ، کرس ووکس ۱۰؍ رن  ، جیسن رائے نے ۳؍رن  اور جو روٹ نے ایک رن بنائے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے زمپا نے۱۰؍ اوورس میں۵۵؍ رن پر ۴؍ وکٹ ، ہیزل ووڈ نے ۱۰؍ اوورس میں۲۶؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ  لئے۔ پیٹ کمنس نے۷۴؍رن اور  مارش نے۵؍ اوور میں۲۹؍  رن  دے کر ایک وکٹ لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK