Inquilab Logo

آسٹریلیا نے ایشیز میں انگلینڈ کو چاروں شانے چِت کردیا

Updated: January 17, 2022, 1:56 PM IST | Agency | Hobart

۵؍ویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ پر ۱۴۶؍رن سےفتح ۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم ۱۲۴؍رن پر آؤٹ۔ ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ

Australia`s winning team excited after receiving the trophy.Picture:INN
آسٹریلیا کی فاتح ٹیم ٹرافی لینے کے بعد جوش میں ۔ تصویر: آئی این این

پیٹ کمنس، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین کے ۳۔۳؍ وکٹ لے کر آسٹریلیا نے اتوار کو۵؍ویں اور آخری ایشیز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کو۱۴۶؍ رن سے شکست دے کر سیریزصفر۔۴؍ سے اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا چوتھا ٹیسٹ صرف ایک وکٹ سے نہیں جیت سکا۔
 انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ (۳۷؍ رن  دے کر۶؍وکٹ) اور اسٹورٹ براڈ (۵۱؍ رن دے کر۳؍ وکٹ) نے خطرناک بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں۱۵۵؍ رن پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی امیدیں جگائیں۔جیت کیلئے ۲۷۱؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی دوسری اننگز۳۸ء۵؍ اوورس میں۱۲۴؍ رن پر سمٹ گئی اور اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں۳؍ وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز۳۷؍ رن تک بڑھا دی۔ اسٹیو  اسمتھ۱۷؍ اور نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ نے ۳؍ رن سےآگے کھیلنا شروع کیا۔ بولینڈ ۸؍ رن بنانے کے بعد ووڈ کا شکار بنے۔ پہلی اننگز کے سنچری ٹریوس ہیڈ دوسری اننگز میں صرف ۸؍ رن بنانے کے بعد ووڈ کا اگلا شکار بنے۔ اسمتھ۲۷؍رن بنا کر ووڈ کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  ایلکس کیری نے۴۹؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو۱۵۵؍ رن تک پہنچا دیا۔   ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے۶۸؍ رن کی سلامی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد اس نے ۱۲۴؍ رن  پر اپنے سبھی ۱۰؍ وکٹ گنوادیئے۔ اوپنر جیک کراؤلی نے۶۶؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ۳۶؍ رن بنائے جبکہ روری برنس نے۴۶؍ گیندوں پر۲۶؍ رن بنائے۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ پر۸۲؍ کی آرام دہ پوزیشن سے صرف ۴۲؍ رن پر اپنے آخری ۹؍ وکٹ گنوادیئے۔ ڈیوڈ ملان ۱۰؍اور جو روٹ۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ووڈ نے ۷؍ گیندوں پر۱۱؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK