Inquilab Logo

لیننگ کی سنچری سے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی

Updated: October 07, 2020, 11:44 AM IST | Agency | Brisbane

کپتان میگ لیننگ (۱۰۱؍رن)کی شاندار سنچری سے آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے یک روزہ میچ میں ۴؍ وکٹ سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍کی غیرمفتوح سبقت حاصل کرلی۔

Meg Lanning. Picture:INN
میگ لیننگ۔ تصویر: آئی این این

کپتان میگ لیننگ (۱۰۱؍رن)کی شاندار سنچری سے آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے یک روزہ میچ میں ۴؍ وکٹ سے شکست  دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍کی غیرمفتوح سبقت حاصل کرلی۔آسٹریلیا خواتین ٹیم کی یک روزہ میچوں میں یہ مسلسل ۲۰؍ ویں جیت ہے۔ ٹیم سیریز کا اگلا میچ جیت کر رکی پونٹنگ کے مسلسل ۲۱؍جیت کے ریکارڈ کی برابری کرسکتی ہے۔ پونٹنگ نے یہ ریکارڈ۲۰۰۳ءمیں بنایا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ گنواکر ۲۵۲؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی طرف سے لیننگ نے اپنی۱۴؍ویں سنچری بناتے ہوئے ۴۵ء۱؍اوور میں ٹیم کو جیت دلا دی۔ آسٹریلیا نے ۶؍ وکٹ پر۲۵۵؍رن بنائے۔ لیننگ نے۹۶؍گیندوں میں ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۱؍رن کی میچ  جتانے والی اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ نائب کپتان رچیل ہینس نے۸۹؍گیندوں پر۱۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۸۲؍رن بنائے اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے۱۱۷؍رن کی شراکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK