Inquilab Logo

خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: February 25, 2020, 9:56 AM IST | Agency | Perth

گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے ہندوستان سے ملنے والی ہار کے جھٹکے سے نکلتے ہوئے آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں سری لنکا کو پیر کو ۵؍وکٹ سے ہرا دیا۔

خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵؍ وکٹ سے شکست دی ۔ تصویر : پی ٹی آئی
خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵؍ وکٹ سے شکست دی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 پرتھ : گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے ہندوستان سے ملنے والی  ہار کے جھٹکے سے نکلتے ہوئے آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں سری لنکا کو پیر کو ۵؍وکٹ سے ہرا دیا۔
 سری لنکا کی ٹیم نے۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۲۲؍ رن بنائے۔کپتان اور اوپنر چامري اٹاپٹو نے۳۸؍ گیندوں میں ۷؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۵۰؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔امیشا تھماشني نے ۲۰؍گیندوں میں ۴؍چوکوں کی مدد سے ۲۰؍رن اور انوشکا سنجیونی نے۳۱؍گیندوں میں ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۲۵؍ رن بنائے۔آسٹریلیا کیلئے نکولا کیری اور مولی  اسٹرانو نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ آسٹریلیا نے رچیل هیس کی ۴۷؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کے سہارے  ۶۰؍ رنز کی بہترین اننگز اور ان کی کپتان مینگ لیننگ (ناٹ آؤٹ ۴۱؍رن ) کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے۹۵؍ رن کی ساجھیداری کے دم پر مقابلہ جیت لیا۔آسٹریلیا نے۱۹ء۳؍ اوور میں۵؍ وکٹ پر۱۲۳؍ رن  بنائے۔آسٹریلیا نے اپنے ۳؍ وکٹ محض ۱۰؍ رن پر گنوانے کے بعد شاندار مقابلہ کرتے ہوئے مقابلہ جیتا۔هیس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ 
 میچ کے بعد آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے کہاکہ ہندوستان سے شکست ملنے کے بعد ہماری ٹیم نے طے کرلیا تھا کہ اسے ہرحال میں سری لنکا کو ہراناہے۔ انہوں نے ہیس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہیس نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK