Inquilab Logo

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کے ’’بہترین‘‘ انعقاد کا وعدہ

Updated: June 27, 2020, 3:32 AM IST | Canberra

فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے کہا کہ مشترکہ میزبانی ٹورنامنٹ میں زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی۔

New Zealand and Australian female players. Photo: INN
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر فیفا خاتون فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء ایونٹ کی میزبانی حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے لیڈروں نے فیفا کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ خواتین فٹبال ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے کہا کہ مشترکہ میزبانی ٹورنامنٹ میں زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی اور خواتین فٹبال کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر،کولمبیا ، جاپان اور برازیل شامل تھے۔ برازیل پہلے یہ کہتے ہوئے مقابلہ سے دستبردار ہوگیا کہ اس کی میزبانی میں اس کی حکومت کو کوئی فائدہ نظر نہیں آتا ہے۔ اس کے بعد جاپان نے پیر کو اپنا دعوی واپس لے لیا۔ جاپان کے پیچھے ہٹنے کے بعد آسٹریلیا ونیوزی لینڈ اور کولمبیا کے مابین مقابلہ سخت ہوگیا تھا۔ جمعہ کو سوئزرلینڈ میں فیفا کونسل کے اجلاس میں ۲۰۲۳ء ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے کولمبیا کو۱۳۔۲۲؍کے فرق سے شکست دے کر مشترکہ میزبانی کو یقینی بنالیا۔
 تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب فٹ بال کے مختلف فیڈریشنوں والے دو ممالک ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ آسٹریلیا کا تعلق ایشین فٹبال فیڈ ریشن (اے ایف سی) سے ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا تعلق اوشیانا فٹبال فیڈریشن (او ایف سی) سے ہے۔
 جمعہ کی صبح آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں خواتین کے کھیلوں کے معاملے میں فیفا کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کےلیڈروں نے فٹبال ویمنز ورلڈ کپ کو اب تک کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ایونٹ بنانے کا دعویٰ کرتے ہونئے کہا کہ ۲۰۲۳ء ورلڈ کپ اب تک کا سب سے بڑا اور بہترین ایونٹ ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ سے نکل رہے دونوں ممالک کی طرف سے ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرنا فٹبال سے محبت کرنے والوں اور کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک خوشخبری ہے۔
 فیفا ویمنز فٹبال ورلڈ کپ۲۰۲۳ء جولائی سے اگست تک منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار کل۳۲؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو۲۰۲۳ء میں ہونے والے خاتون فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔ فیفا نے جمعہ کو اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ جاپان پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دعویٰ بہت مضبوط ہوگیا تھا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے تجزیےمیں ۵؍ میں سے۴ء۱؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK