Inquilab Logo

آسٹریلیا نے۸؍ویں مرتبہ آئی سی سی کی ٹرافی پرقبضہ کیا، پہلی بارٹی ۲۰؍ چمپئن بنا

Updated: November 16, 2021, 11:45 AM IST | Agency | Dubai

آسٹریلیا نے ۵؍مرتبہ یکروزہ عالمی کپ پر قبضہ کیا ہے اور ۲؍مرتبہ چمپئن ٹرافی جیتی ہے۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ میں کنگارو ٹیم نے پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔عالمی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ۸؍وکٹ سے روند دیا

Australia becomes T20 champions for the first time. Picture:INN
آسٹریلیا پہلی بار ٹی ۲۰؍ چمپئن بنا۔ تصویر: آئی این این

 اتوار کی رات ٹی۲۰؍ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ۸؍وکٹ سے شکست دے کر آسٹریلیا نے ۸؍ویں مرتبہ آئی سی سی ٹرافی پر قبضہ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے ۵؍مرتبہ یکروزہ ورلڈکپ  اور ۲؍مرتبہ چمپئن ٹرافی پر قبضہ کیاہے۔ اتوارکی رات پہلی بار ٹی ۲۰؍ عالمی کپ جیتنے کے بعد اس نے مجموعی طورپر ۸؍ویں مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی  ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے  ۲۰۲۱ء کے عالمی کپ میں  نیوزی لینڈ کے ذریعہ دیئے جانے والے ہدف ۱۷۳؍رن کو ۱۸ء۲؍اوور میں ۲؍وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے ۸۵؍رن کی مدد سے ۴؍وکٹ پر ۱۷۲؍رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے ۵۳؍رن اور مشیل مارش نے ناٹ آؤٹ ۷۷؍رن بنائے۔ مارش مین آف دی میچ رہے۔ گلین میکسویل نے ناٹ آؤٹ ۲۸؍رن بنائے اور کپتان ایرون فنچ نے ۵؍رن کا تعاون کیا۔    آئی سی سی کی اس ٹرافی سے قبل آسٹریلیا نے ۵؍بار یکروزہ ورلڈ کپ اپنے نام کیاہے۔ کنگارو ٹیم پہلی بار ۱۹۸۷ء میں ون ڈے ورلڈ چمپئن بنی تھی۔ اس کے بعد اس نے مسلسل ۳؍مرتبہ یکروزہ ورلڈ کپ پر قبضہ کیا تھا جس میں انگلینڈ کی میزبانی میں ہونےوالا ۱۹۹۹ءکا عالمی کپ، ۲۰۰۳ء میں جنوبی افریقہ کی میزبانی میں ہونے والا  ورلڈکپ اور ۲۰۰۷ء میں ونڈیز میں ہونے والا ورلڈ کپ شامل ہے۔ ۲۰۱۵ء کے یکروزہ عالمی کپ میں اس نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اٹھائی تھی۔ کنگارو ٹیم نے ۲۰۰۶ء میں ہندوستان کی میزبانی میں پہلی بار اور ۲۰۰۹ء میں   جنوبی افریقہ کی میزبانی میں دوسری بار آئی سی سی کی چمپئن ٹرافی پر قبضہ کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK