Inquilab Logo

آسٹریلیائی گولف کھلاڑی ایڈم اسکاٹ کورونا سے متاثر،ٹورنامنٹ سے باہر

Updated: October 23, 2020, 2:32 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کے سابق عالمی نمبر ایک گولفر ایڈم اسکاٹ کو عالمی وبائی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے امریکہ کے کیلیفورنیا میں پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Adam Scott.Picture :INN
ایڈم اسکاٹ۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے سابق عالمی نمبر ایک گولفر ایڈم اسکاٹ کو عالمی وبائی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے امریکہ کے کیلیفورنیا میں پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو پی جی اے ٹور نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اسکاٹ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چمپئن شپ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ پی جی اے نے بتایا کہ اسکاٹ نے گزشتہ ماہ منعقدہ یو ایس اوپن میں حصہ لیا تھا۔ پی جی اے ٹور کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنے گھر میں قرنطینہ  کے دوران سی ڈی سی رہنما اصولوں کے تحت اس کی مکمل حمایت کرے گا۔ جم ہرمن اسکاٹ کی جگہ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے ۔ آسٹریلیائی اسکاٹ اس وقت عالمی درجہ بندی میں ۱۵؍ ویں نمبر پر ہیں اور آسٹریلیا سے وہ واحد کھلاڑی ہیں  جنہوں نے ماسٹرز ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۳ءمیں ماسٹر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ کورونا سے متاثرہ دنیا کے ۱۵؍ویں کھلاڑی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی خبر نہیں ہے حالانکہ میں اس ہفتے کھیلنے کا منتظر تھا۔ایڈم نے یو ایس اوپن کے بعد سے کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا ہے اور پچھلے ۴؍ مہینوں میں ۲؍  بڑے ٹورنامنٹ اور ۲؍ فیڈ ایکس کپ پلے آف ایونٹس کے ساتھ صرف ۴؍ ٹورنامنٹ کھیلے ہیں۔ ایڈم اسکاٹٹ تیسرے کھلاڑی  ہیں جن کو دنیا کے ٹاپ ۲۰؍گولف کھلاڑیوں کی فہرست میں کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس فہرست میں گولف کے ورلڈ نمبر ون ڈسٹن جانسن بھی شامل ہیں جو گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں سی جے کپ کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK