Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن:سیریناولیمز کے لئے مشکل ڈرا، اوساکا اور ہالیپ سے مقابلہ

Updated: February 06, 2021, 5:17 PM IST | Agency | Melborn

امریکی کھلاڑی کو پہلے ہاف میںمضبوط کھلاڑیوںکاسامنا کرناپڑ سکتاہے۔ مردوں میں نوواک جوکووچ کیلئے راہ آسان نہیں۔ ندال کیلئے بھی آسان ڈرا نہیں

Serena Williams.Picture :INN
سیریناولیمز۔ تصویر :آئی این این

 امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز کیلئے آسٹریلین اوپن کی راہ آسان نہیں ہوگی، انہیں    دوسرے نمبرکی کھلاڑی سیموناہالیپ اور ناؤمی اوساکا جیسی مضبوط کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرناہوگا۔ سیرینا ولیمز ۲۴؍ویں گرینڈ سلیم خطاب کیلئے کھیلنے والی ہیںاور خواتین میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کرنے کے قریب ہیں۔  جمعہ کو نکالے جانے والے آسٹریلین اوپن کے ڈرا میں امریکی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں جرمنی کی کھلاڑی لورا سیگمنڈ سے مقابلہ کریں گی۔ اس کے بعد وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ فرسٹ راؤنڈ میں یوایس چمپئن ناؤمی اوساکا کا مقابلہ انستاسیا پاؤلییوچینکووا سے ہوگا۔ اس کے بعد انہیں انجلک کربر، گربائن مگوروزا ، وینس ولیمز اور بیانکا اینڈریسکیو سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ 
 خواتین کے سنگلز میں دفاعی چمپئن صوفیہ کینن آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں اور سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایشلے بارٹی سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کینن نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ سال پہلی بار آسٹریلین اوپن پر قبضہ کیا تھا۔اس بار بھی وہ پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔  
 مردوں کے سنگلز کا ڈرا بھی دلچسپ ہے اور اس کے کوارٹر تک دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ اپنی مہم کا آغاز جیروم شارڈی کے خلاف مقابلہ کرکے کریں گے۔ اس کے بعد انہیں کوارٹر فائنل میں سوئزر لینڈ کے اسٹان واؤرِنکا، میلوس راؤنک اور الیگزینڈر زیوریو سے مقابلہ کرناپڑسکتاہے۔خیال رہے کہ جوکووچ مسلسل تیسرے اور مجموعی طورپر ۹؍ویں آسٹریلین اوپن خطا ب کیلئے کورٹ پر اتریں گے۔ 
 نمبروَن ٹینس کھلاڑی جوکووچ  او رزیوریو نے اے ٹی پی کے مقابلے میں ایک دوسرے کا سامنا کیا تھا۔ جوکووچ اے ٹی پی کے میچ میں زیوریو کو جدوجہد کے بعد شکست دی تھی جس کے بعد سربیا کا اسکور ایک۔ ایک سے برابر ہوگیا۔ جرمنی اور سربیا کے درمیان مقابلے کا فاتح فائنل میں قدم رکھے گا۔ 
 آسٹریلین اوپن کی صورت میں اسپینش اسٹار رافیل ندال ریکارڈ اپنا ۲۱؍واں خطاب جیت سکتے ہیں۔ وہ پوری کوشش کریں گے کہ یہ مقابلہ جیت کر وہ راجر فیڈرر کے ۲۰؍گرینڈ سلیم کا ریکارڈ توڑ دیں۔خیال ر ہے کہ گزشتہ سال رافیل ندال نے فرینچ اوپن جیت کر راجر فیڈرر کے ۲۰؍گرینڈ سلیم کے خطاب کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔ ندال اپنا پہلا میچ لاسلوڈیرے کے خلاف کھیلیں گے۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ اسٹینفانوس ستسپاس سے ہوسکتاہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کے ڈرا نکالنے میں تاخیر ہوئی تھی کیونکہ جمعرات کو بہت سے مقابلے ہوئے نہیں تھے اور کئی کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کیا گیا تھاجس کی وجہ سے ڈرا کیلئے پورے کھلاڑی دستیاب نہیں تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK