Inquilab Logo

آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزاپھرمنسوخ کردیا

Updated: January 15, 2022, 12:41 PM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے جمعہ کوسال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے قبل دنیا کے نمبر وَن  ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا ویزا پھر سے  منسوخ کر دیا۔

Novak Djokovic. Picture:INN
نوواک جوکووچ ۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے جمعہ کوسال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے قبل دنیا کے نمبر وَن  ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا ویزا پھر سے  منسوخ کر دیا۔ہاک نے ایک بیان میں کہا’’جمعہ کومائیگریشن ایکٹ کے سیکشن  (۱۳۳؍سی ۳) کے تحت صحت اور تندرستی کی بنیاد پر نوواک جوکووچ کو ملے ویزا کو رد کردیا گیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ  مفادعامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا ہے ۔ یہ فیصلہ فیڈرل سرکٹ اینڈ فیملی کورٹ کے۱۰؍ جنوری ۲۰۲۲ء کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے وزارت داخلہ، آسٹریلین بارڈر فورس (اے بی ایف) اور جوکووچ کی طرف سے مجھے فراہم کردہ معلومات پر غور و خوض کے بعد کیا۔ آسٹریلیا کی حکومت نے کورونا ویکسین سے استثنیٰ کے تنازع پر دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کر دیا ہے۔ ۹؍ مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے نوواک جوکووچ نے اس بار اپنے خطاب کا دفاع کرنا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ٹینس اسٹار ایک مرتبہ پھر عدالتی سہارا لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عدالت نے آسٹریلیاکی حکومت کی جانب سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے پہلے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد جوکووچ پر آسٹریلیا کا نیا ویزا حاصل کرنے کی کوشش پر۳؍ سال کی پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے تاہم آسٹریلیا کی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو اس پابندی کو ختم کر دیں۔۹؍ بار آسٹریلین  اوپن جیتنے والے نوواک جوکووچ نے اس بار خطاب کا دفاع کرنا تھا اور اگر وہ ۱۰؍ویںبار آسٹریلین اوپن جیت جاتے تو۲۱؍گرینڈ سلیم خطاب کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین مرد ٹینس کھلاڑی بن جاتے۔ واضح رہے کہ جوکووچ ۶؍ جنوری کو میلبورن پہنچے تھے جہاں آسٹریلیا کی بارڈر فورس نے کورونا ویکیسن سے استثنیٰ کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیے جانے کے بعد ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK