Inquilab Logo

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو۱۷؍ رن سے ہرادیا

Updated: September 27, 2020, 4:34 AM IST | Agency | Berlin

پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی کے ساتھ سیریز میں صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔ گارڈنر کی نصف سنچری

Australia Cricket Team - Pic : INN
آسٹریلیا خاتون کرکٹ ٹی ۔ تصویر : آئی این این

 ایشلے گارڈنر (۶۱؍رن) رن کی نصف اننگز اور مگین شوٹ (۲۳؍رن دے کر۴؍ وکٹ) کی جارحانہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں۱۷؍رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔ایک کی برتری  حاصل کرلی ۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے گارڈنر کے۴۱؍گیندوں میں ۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۶۱؍ رن کی اننگز کی بدولت۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۳۸؍ رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر ۱۲۱؍ رن ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے۳۸؍گیندوں میں ۲؍چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ۳۳؍ رن بنائے۔ گارڈنر کو پلیئر آف دی میچ کا  ایوارڈ دیا گیا۔ 
 آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ان کے دونوں سلامی بلے باز  ایلیسا ہیلی (۶؍رن) اور بیتھ مونی (۲؍رن) اپنا وکٹ جلد گنوا بیٹھیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے کپتان میگ لیننگ نے۲۸؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں کی مدد سے۲۴؍ رن اور راچل ہینس نے۱۸؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں کی مدد سے ۲۳؍رن کی شراکت کی۔جارجیا واریہم نو اور نیکولا کیری ۷؍ رن  پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے کپتان صوفیہ ڈیوائن نے ۴؍ اوورس میں ۱۸؍رن دے کر ۳؍وکٹ لئے ، لیہا تاہو نے ۴؍ اوورس میں ۳۰؍ رن ، روزری مائر نے۴؍ اوورس میں۲۲؍ رن  اور بیٹس نے ایک اوور میں ۶؍ رن دے کر ایک ایک  وکٹ  لیا۔آسٹریلیا کے لئے میگن نے ۴؍ اوورس میں۲۴؍ رن دے کر۴؍ وکٹ لئے۔ ڈیلیسا کمنس نے ۴؍ اوورس میں۲۴؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ  اور جیس جوناتسن نے ۴؍ اوورس میں ۲۰؍رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK