Inquilab Logo

امید ہے کہ انگلینڈ میں کھیلنےکا موقع ملے گا

Updated: May 14, 2021, 11:49 AM IST | Shubham Pandey | Mumbai

انگلینڈ دورہ کیلئے اسٹینڈ بائی کے طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل اویس خان کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ پیش کرنے کیلئے موقع کا انتظارہے

Avesh Khan.Picture:INN
تیز گیندباز اویس خان۔تصویر :آئی این این

انگلینڈ دورے پر عالمی ٹیسٹ چمپئن کے فائنل اور ۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلئےاویس خان بھلے ہی ٹیم انڈیا میں اسٹینڈ بائی کے طور پر منتخب کئے گئے ہوں مگر انہیں اس دورے پر ٹیسٹ کریئر شروعات کرنے کی پوری امید ہے۔انگلینڈ دورے کے تعلق سے ان کی تیاریوں کے  بارے  میں انقلاب نے ان سے بات چیت کی جو اس طرح ہے
س:پہلے آپ ٹیم انڈیا کے نیٹ گیندباز تھے اور اب آپ کو اسٹینڈ بائی گیندباز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔کیسا محسوس کرتے ہیں؟
ج:انگلینڈ میں ۶؍ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں اور ایسے میں اسٹینڈ بائی کی حیثیت سے میرا انتخاب کیا جانا ہی بڑی بات ہے۔میری امیدیں بڑھ گئی ہیں۔بایو ببل اور طویل سیریز کی وجہ سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کےلئے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا میرا دیرینہ خواب پورا ہو جائےگا۔مجھے امید ہے کہ میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغازکرسکوں گا۔آسٹریلیا کے گزشتہ دورے پر ٹی  نٹراجن بطور نیٹ بولر منتخب کئے تھے اور انہیں وہاں تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔میں انگلینڈ دورے کےلئے پوری طرح سے تیار ہوں اور صرف موقع ملنے کا انتظار ہے۔
س:اگر آپ کو موقع ملا تو انگلینڈ کی پچ پر کس طرح کی گیندبازی کرنے کا منصوبہ ہے؟
ج:ویسے تو ٹیم میں محمد سمیع، جسپریت براہ اور سینئر گیندباز ہیں جن سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔  مگر مجھے انگلینڈ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو میں لائن اور لینتھ پر خاص توجہ دینے کی کوشش کروںگا۔اس کے علاوہ آؤٹ سوئنگ گیندبازی پرزیادہ محنت کروںگا۔
س:آئی پی ایل میں آپ کی کارکردگی شاندار رہی ،کوئی خاص وجہ؟
ج:گزشتہ کئی سال سے مجھے آئی پی ایل میں دہلی کپیٹلز کےلئے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا تھا لیکن اس بار آئی پی ایل کے آغاز میں ہی رکی پونٹنگ نے کہہ دیا تھا کہ مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار رہنا ہے۔اس سے مجھے کافی اعتماد حاصل ہوا اور پہلے ہی میچ میں شاندار گیندبازی کرنے سے میرے حوصلے میں اضافہ بھی ہوا۔
س:کیا بایو ببل میں زیادہ تھکان محسوس کرتے ہیں؟
ج:میرے لئے بایو ببل تھکان کی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ میرے لئے ایک اچھا موقع ثابت ہوا۔میں نے بایو ببل کو مثبت انداز میں لیا۔اس میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی فائدہ ہوا۔انگلینڈ میں بھی ہمیں ۳؍ ماہ بایو ببل میں رہنا ہے۔امید ہے کہ وہاں بھی کوئی پریشانی نہیں پیش آئےگی۔اس میں بھی ہم سب میچ کے بعد ایک دوسرے ملتے ہیں اور کافی باتیں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK