Inquilab Logo

جیسا کپتان چاہتے ہیں میں ویسی گیندبازی کرتا ہوں: اویس خان

Updated: October 14, 2021, 12:56 PM IST | Agency | Dubai

دہلی کے تیز گیندباز نے کہا:کپتان نے مجھے دھونی کیلئے ہارڈ لینتھ پر بولنگ کیلئے کہاجس پرشاٹ لگانا آسان نہیں

avesh khan. Picture:INN
اویس خان ۔ تصویر: آئی این این

اویس خان چنئی سپرکنگز کے خلاف پہلے کوالیفائر میں دہلی  کیپٹلس کے لیے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اس میچ میں۴۷؍ رن دے کر ایک وکٹ  لیا۔ اگرچہ وہ اس سیزن میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ کوالیفائر سے پہلے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں  میں اویس ایسے ٹاپ ۵؍ گیندبازوں  میں سےہیں جن کا اکنامی ریٹ  ۷؍ سے کم تھا۔اویس نے کرک انفو کے ساتھ بات  چیت میں بتایا’’ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ان افراد کے لیے ایک دروازے کی طرح ہے جو ہندوستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اس سیزن میں ہر ایک میچ کھیلنے سے مجھے اعتماد ملا ہے۔ ہر سال میں تیاری کرتا تھا کہ مجھے پہلے میچ سے ہی موقع ملے گا  لیکن بدقسمتی سے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ پچھلے ۲؍برسوں میں مجھے صرف ایک میچ میں کھیلنے کا موقع ملا۔ کگیسو ربادا اور اینرک نورٹجے اس سیزن کے پہلے ۲؍ میچوں کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ ایشانت برادران فٹ نہیں تھے۔ اس وقت رشبھ پنت نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا۔ میرا ہدف یہ تھا کہ اگر مجھے پہلے میچ سے موقع ملا تو میں اسے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لوں گا اور ایسی کارکردگی پیش کروں گاجس سے ٹیم جیت جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے امسال۱۳؍ میں سے صرف ۳؍ میچ ہارے ہیں اور یہ بہت قریبی میچ بھی تھے۔ کوئی ایک طرفہ میچ نہیں تھا۔ چنئی کے خلاف پہلے میچ میں  مجھے اچھی رفتار ملی۔ ہماری بولنگ اچھی تھی۔ ذہنی طور پر میں مستحکم اور پرسکون تھا۔ آہستہ آہستہ میں نے ڈیتھ اوورس کے ساتھ ساتھ پاور پلے میں بولنگ شروع کی۔دھونی کے وکٹ لینے کے بارے میں پوچھے جانے پر اویس نے بتایا’’جب ماہی بھائی بیٹنگ کرنے آئے تو رشبھ نے مجھ سے مڈ آن اور مڈ آف رکھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ (دھونی) آپ کے سر کے  اوپر سے بھی ماریں گے تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپ صرف اوور پچ گیندیں نہ ڈالیں اور صرف اپنی لینتھ تھام کر بولنگ کیجئے۔  پہلے میں پنت سے متفق نہیں تھا لیکن پھر میں نے ان کی بات مان لی۔ دھونی نے  دوسری گیند کو اوپر  سے مارنے کی کوشش کی اور ہمیں وکٹ مل گیا۔‘‘
 دھونی کا وکٹ دوبارہ حاصل کرنے کے حوالے سے تیز گیندبازنے بتایا کہ میں نے ایک بار پھر رشبھ سے بات چیت کی۔ اس نے مجھ سے کہا کہ ہارڈ لینتھ پر بولنگ کرنے کیلئے کہا جہاں سے شاٹ لگانا آسان نہیں ہوتا۔ میں نے ویسی ہی پھینکی اور وہ باہر کے کنارے کا شکار بن  گئے۔ اس اوورسے پہلے میری پنت سے بات ہوئی تھی۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں وائیڈ یارکر بولنگ کروں گا۔ ماہی بھائی کے لیے الگ پلان تھا۔ رائیڈو بھائی کے لیے الگ۔ جڈو بھائی کیلئے  الگ پلان تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK