Inquilab Logo

بیڈمنٹن : سمیر کوارٹرفائنل میں داخل ، پرنئے کی شکست

Updated: January 22, 2021, 2:21 PM IST | Agency | Bangkok

تھائی لینڈ اوپن میں ساتوک اور اشونی پونپا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا

Sameer Verma.Picture :INN
سمیر ورما ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی سمیر ورما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے ریسمس گیمکے کو جمعرات کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ ایچ ایس پرنئے کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  سمیر نے دوسرے راونڈ میں گیم کو ۳۹؍ منٹ میں۹۔۲۱،۱۲۔۲۱؍سے شکست دی ۔ اب سمیر کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں تیسری سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس انٹونسن سے ہوگا۔ انتونسن کو ہندوستان کے کدامبی سری کانت سے دوسرے  راؤنڈ میں  واک اوور ملا تھا۔ پرنئے کو ملائشیا کے لیو ڈیرن نے دوسرے راؤنڈ میں۱۸۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍  سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔مکسڈ ڈبلز میں ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستانی جوڑی نے جرمنی جوڑی مارک لیمسفس اور ایسابیل ہرٹرچ کو ۵۶؍منٹ میں شکست دی۔ کوارٹرفائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ پانچویں سیڈ  ملائیشیائی جوڑی چان پینگ سون سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز میں ساتووک اور چراغ کی جوڑی نے ساتویں کوریائی جوڑی چوئی سولگیو اور سیو ریونگ جئی کو ۴۰؍ منٹ میں۲۱۔۲۳، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ ساتووک اور چراغ کا کوارٹرفائنل میں  ملائیشیا کی جوڑی اونگ یوسن اور تیوایوی سے مقابلہ ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز میں ایک دیگر ہندوستانی جوڑی ایم آر ارجن اور دھرو کپل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK