Inquilab Logo

بنگلور-چنئی کے مابین آج نمبروَن کیلئے معرکہ

Updated: April 25, 2021, 2:09 AM IST | Mumbai

دونوں ہی ٹیمیں مضبوط فارم میں ۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم ۵؍ویں فتح کیلئے میدان پر اترے گی۔ دھونی کی ٹیم چوتھی جیت کیلئے بیقرار

Royal Challengers Bangalore skipper Virat Kohli and Chennai Super Kings skipper MS Dhoni.Picture:Midday
رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور چنئی سپرکنگز کے کپتان ایم ایس دھونی محو گفتگو تصویر مڈڈے

ئی پی ایل۱۴؍ کی اب تک کی کامیاب اور ٹاپ ۲؍ ٹیموں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے مابین یہاں اتوار کونمبر ایک کے لیے زبردست مقابلہ ہوگا۔ فی الحال آر سی بی ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور سی ایس کے ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ 
 یہ مقابلہ جیتنے سے سی ایس کے کے پوائنٹس تو آر سی بی کے برابر ہی رہیں گے لیکن نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے وہ آر سی بی سے اوپر آ جائے گی۔ آر سی بی کا موجودہ نیٹ رن ریٹ  پلس ۱ء۰۰۹؍ہے، جبکہ سی ایس کے کاپلس ۱ء۱۲۴؍ ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ وہ مسلسل اپنے گزشتہ مقابلے جیتتی آ رہی ہیں۔ جہاں آر سی بی نے مسلسل ۴؍ مقابلے جیتے ہیں تو وہیں سی ایس کے نے ۳؍ میچوں میں کامیابی  حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی زبردست فارم میں ہیں۔ 
 آر سی بی پر نظر ڈالیں تو ٹاپ اور مڈل آرڈر کی بلے بازی سے لے کر اس کی گیندبازی اب تک شاندار رہی ہے۔ ٹاپ آرڈر میں وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل اور مڈل آرڈر میںگلین میکسویل اور اے بی ی ڈی ویلیئرس کا بلہ خوب بول رہا ہے۔ وہیں ہرشل پٹیل اور محمد سراج گیندبازی کے محاذ پر ٹیم کو وکٹ دلا رہے ہیں حالانکہ اسپن خیمہ اس معاملے میں ذرا سست نظر آتا ہے۔ اسپن کی کمان سنبھالنے والے یزویندر چہل ۴؍میچوں میں زیادہ کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں۔
 ادھر سی ایس کے کے خیمے میں بھی تقریباً تمام کھلاڑی زبردست فارم میں ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں رُتوراج گائیکواڑ، فاف ڈو پلیسس اور معین علی جیسے بلے باز اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے خلاف گزشتہ میچ میں رُتوراج نے جس طرح سے بلے بازی کی تھی اس سے چنئی  کا ٹاپ آرڈر اب اور مضبوط لگ رہا ہے۔ وہیں گیند کے ساتھ دیپک چاہر اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی گیندبازی میں وہ دھار دیکھی گئی ہے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ گزشتہ ۴؍ میچوں میں انہوں نے ٹیم کیلئے  پاور پلے میں نہ صرف کفایتی گیندبازی کی ہے بلکہ شروعاتی وکٹ بھی دلوائے ہیں جو ٹیم کی جیت کے لیے اہم تھا۔ دونوں ٹیمیں زبردست فارم میں ہیں لہٰذا نمبر ایک کے لیے مقابلہ زبردست اور دلچسپ ہوگا۔  

IPL 2021 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK