Inquilab Logo

رابن اُتھپا اورشیوم دوبے کے طوفان میں بنگلورکے چیلنجرز اڑ گئے

Updated: April 14, 2022, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

آئی پی ایل کے اس سیزن میں چنئی سپر کنگز نے پہلی فتح کا مزہ چکھا۔ بنگلور کو ۲۳؍رن سے شکست دی۔ شیوم نے ۹۵؍ اور اُتھپا نے ۸۸؍رن بنائے

Shivam Dube.Picture:INN
؍۹۵ رن چنئی سپرکنگز کے بلے باز شیوم دوبے نے بنگلور کے خلاف بنائے ۔ تصویر: آئی این این

شیوم دوبے (۹۵؍رن) اور رابن اتھپا (۸۸؍رن) کے ۱۷؍چھکوں سے سجی  طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت چنئی سپرکنگز نے منگل کو آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو۲۳؍ رن سے شکست دے کر۲۰۲۲ء آئی پی ایل میں ۴؍ شکست  کے بعد ​اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلور کو۵؍ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی نے ٹورنامنٹ کے۲۲؍ ویں میچ میں ۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۲۱۶؍رن کا بڑا اسکور بنایا اور بنگلور کے چیلنج کو ۹؍ وکٹ پر۱۹۳؍رن تک پہنچا دیا۔ اُتھپا اور دوبے نے آخری۱۳؍ اوور میں تقریباً ۱۳ء۵؍ کے رن ریٹ کے ساتھ۱۷۹؍ رن جوڑے ۔ دونوں نے۸۰؍گیندوں پر۱۶۵؍ رن کی شراکت  کی۔ دوبے نے۴۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور۸؍ چھکوں کی مدد سے۹۵؍ رن بنائے اور آخری گیند پر آؤٹ ہوئےاوراپنی سنچری سے محروم ہوگئے۔ دوسری جانب اتھپا نے۵۰؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ۹؍ چھکوں کی مدد سے۸۸؍ رن بنائے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی چنئی نے سست اور خراب شروعات کی۔ ٹیم نے ۷؍ اوور کے اندر رتوراج گائیکواڑ اور معین علی کی شکل میں ۲؍ بڑے وکٹ گنوادیئے لیکن رابن اتھپا نے ان دونوں وکٹوں کے ساتھ بنگلور کو  ان پر دباؤ نہیں  بنانے دیا اور ایک کنارے سے آتشیں  بلے بازی کرتے رہے۔اس دوران کریز پر آئے شیوم دوبے نے بھی اتھپا کا خوب ساتھ دیا۔ انہوں نے رن کی رفتار کو بھی رکنے نہیں دیا۔ دونوں طرف سے شاندار بلے بازی کی وجہ سے بنگلور کے گیند باز دباؤ میں آگئے اور کئی غلطیاں کیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتھپا اور دوبے نے کئی بہترین شاٹس لگائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ۱۶۵؍ رن کی بڑی شراکت ہوئی۔۱۷؍ویں اوور کی آخری گیند پر  اتھپا کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن دباؤ کی وجہ سے سراج کی یہ گیند نو بال ہوگئی۔ تاہم اتھپا۲۰۱؍رن کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان رویندر جڈیجا بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اتھپا اور دوبے نے آخری ۱۳؍ اوورس میں تقریباً ۱۳ء۵؍ کے رن ریٹ کے ساتھ۱۷۹؍ رن  جوڑے۔ دوبے۴۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور۸؍ چھکوں کی مدد سے۹۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم رہے۔ دوسری جانب اُتھپا نے ۵۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور۹؍ چھکوں کی مدد سے ۸۸؍ رن بنائے جس کی وجہ سے چنئی نے۲۰؍ اوورس میں۲۱۶؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ تمام گیند باز بنگلور کیلئے  مہنگے ثابت ہوئے۔ وینندو ہسرنگا نے۳؍ اوورس میں ۳۵؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے، جوش ہیزل ووڈ نے ۴؍ اوورس میں۳۳؍ رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان فاف ڈو پلیسس ۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی صرف ایک رن بنانے کے بعد مکیش چودھری کی گیند پر شیوم دوبے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ گلین میکسویل ۱۱؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۶؍ رن بنا کر جڈیجا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK