Inquilab Logo

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

Updated: March 20, 2022, 7:21 AM IST | Centurion

پہلے یکروزہ میں بنگلہ دیش ۳۸؍رن سے کامیاب ۔ بنگلہ دیش بھی ہر ملک میں یکروزہ جیتنے والا ملک بن گیا ہے

The Bangladesh team can be seen after the victory
بنگلہ دیش کی ٹیم کامیابی کے بعد دیکھی جاسکتی ہے

بنگلہ دیش کو اب ہر ملک میں یکروزہ  میں کامیابی حاصل  ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش نے جمعہ کی رات ایک اور تاریخ رقم کر دی، اس ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف جنوبی افریقہ میں پہلی ون ڈے فتح  ہے بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے میں فتح کا مزہ چکھنے میں۲۰؍ سال لگ گئے۔ 
 سینچورین میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں بنگلہ دیش نے۷؍وکٹ پر ۳۱۴؍رن کا اسکور بنایا اور پھر میزبان ٹیم کو۳۸؍ رن پہلے روک دیا۔ ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کو فتح سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن۴۶؍ ویں اوور میں آؤٹ ہوتے ہی یہ فتح مہمانوں کیلئے ایک رسم بن چکی تھی۔ ملر نے۵۷؍ گیندوں پر۷۹؍ رن بنائے، تقریباً ہر اوور میں باؤنڈری لگائی۔ ملر کے علاوہ  ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی نصف سنچری بنائی اور۸۶؍ رن بنا کر وہ جنوبی افریقہ کے ٹاپ اسکورر رہے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ۴۸ء۵؍اوور میں۲۷۶؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی اننگز کی خاص بات لیجنڈ آل راؤنڈر شکیب الحسن تھے جنہوں نے۷۷؍ رن  کی عمدہ اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ شکیب اور نوجوان بلے باز یاسر علی نے چوتھے وکٹ کیلئے ۱۱۵؍ رن کی شراکت قائم کی۔ یہ یاسر کی پہلی ون ڈے نصف سنچری تھی، بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران مجموعی طور پر۱۱؍ چھکے لگے۔ یہ غیر ملکی سرزمین پر بنگلہ دیش کی طرف سے ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا مشترکہ ریکارڈ بھی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK