Inquilab Logo

بنگلہ دیش کے اسٹار کھلاڑی محمود اللہ کورونا سے متاثر

Updated: November 09, 2020, 10:39 AM IST | Agency | Dhaka

کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے ۸؍ ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم کرکٹ کی واپسی کا عمل کچھ عرصے سے شروع ہوگیا ہے لیکن بنگلہ دیشی کھلاڑی کووڈ۱۹؍ کے نشانے پر آرہے ہیں۔

Mahmudullah. Picture :INN
محمود اللہ ۔ تصویر:آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے ۸؍ ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم کرکٹ کی واپسی کا عمل کچھ عرصے سے شروع ہوگیا ہے لیکن بنگلہ دیشی کھلاڑی کووڈ۱۹؍ کے نشانے پر آرہے ہیں۔ بنگلہ دیش ٹی ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کو جانچ میں کووڈ۱۹؍ مثبت پایا گیا ہے۔آل راؤنڈر اس وقت اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرکبز ویب سائٹ سے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔پی ایس ایل کے ۵؍ویں ایڈیشن میں محمود اللہ اور تمیم اقبال کو پلے آف میں کھیلنا تھا جو۱۴؍نومبر سے ۱۷؍نومبر تک شروع ہوگا۔ ملتان سلطانس نے معین علی کی جگہ محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا تھا جبکہ تمیم کی جگہ لاہور قلندرس نے کرس لِن کو شامل کیا۔ یہ ٹورنامنٹ فروری تا مارچ میں کھیلا گیا تھا لیکن کووڈ۱۹؍کی وجہ سے لیگ مرحلے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ اب اس کے پلے آف میچ اور فائنل نومبر میں ہوں گے۔واضح رہے کہ تمیم اقبال کووڈ۱۹؍کا پہلے ہی نشانہ بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ اپنے کھلاڑیوں کے لئے ایک تربیتی کیمپ طلب کیا تھا ، لیکن کچھ کھلاڑیوں کو کووڈ۱۹؍ مثبت پایا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK