بارسلونا فٹبال کلب نے لالیگا میں برتری حاصل کرنے کا ایک اور موقع گنوا دیا

Updated: May 13, 2021, 1:46 PM IST | Agency | Levante

لالیگا میں لیوانتے اور بارسلونا کا مقابلہ ۳۔۳؍ گول سے ڈرا۔ میسی کی محنت ضائع ۔ مایوسی کی حالت میں میدان سے باہر گئے ۔۲؍پوائنٹس کا نقصان

Lionel Messi. Picture:INN
لیونل میسی۔تصویر :آئی این این

بارسلونا فٹبال کلب نے اسپینش لیگ لالیگا میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کا ایک اور موقع گنوا دیا ۔ منگل کی دیر رات اس کا اور لیوانتے کا مقابلہ ۳۔۳؍ گول سے ڈراہوا۔ بارسلونا کے کوچ رونالڈکوئمین بینچ  کے کھلاڑیوں سے مایوس نظر آئے۔ اسٹار لیونل میسی بھی سرپر ہاتھ پھیرتے ہوئے مڈ فیلڈسے سرجھکا کر میدان سے باہر چلے گئے۔دفاعی کھلاڑی  کلیمنٹ لینگلیٹ پورے میچ میں گیند سے جدوجہد کرتے رہے۔  منگل کی دیر رات ہونےوالے میچ میں بارسلونا کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کامظاہرہ نہیں کیا۔ حالانکہ بارسلونا نے صفر۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی تھی۔ میسی نے ۲۵؍ویں اور پیڈری نے   ۳۴؍ویں منٹ میں گول کرکے حریف پر دباؤڈالا۔ دوسرے ہاف میں لیوانتے کیلئے گونزالو میریلو اور جوزے لوئیس مورالس نےبالترتیب ۵۷؍ویں اور ۵۹؍ ویں منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ ۶۴؍ویں منٹ میں عثمان دیمبیلے نے بارسلوناکیلئے تیسرا گول کیا۔ ۸۳؍ویں منٹ میں لیوانتے سرجیو لیون  نے برابری کا گول کر کے اسکور ۳۔۳؍کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK