Inquilab Logo

ایکسٹرا ٹائم میں بارسلونا کلب کی جیت، عثمان دیمبیلے کا اہم گول

Updated: January 23, 2021, 12:10 PM IST | Agency | Madrid

کوپاڈیل رے ٹورنامنٹ کے میچ میں کورنیلا کو صفر۔۲؍ سے شکست دےدی۔ مارٹن بریتھویٹ نے بھی ایک گول کیا

Osman Dembele - Pic : INN
عثمان دیمبیلے ۔ تصویر : آئی این این

کوپاڈیل رے کے راؤنڈ ۳۲؍کے میچ کے ایکسٹرا ٹائم میںعثمان دیمبیلے کے اہم گول کی بدولت بارسلونافٹبال کلب نے تیسرے درجہ کی ٹیم کورنیلا فٹبال کلب کو صفر۔۲؍ سے شکست دےدی۔ اس میچ کے فل ٹائم میں بارسلونا کو جدوجہد کرنی پڑی اور ا س کے کھلاڑیوں نے ۲؍پنالٹی بھی ضائع کردی۔ 
 بارسلونا کے میچ کے ایک روز قبل ہی کوپاڈ یل رے میں زبردست الٹ پھیر ہوا تھا اور ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو شکست ہوئی تھی لیکن جمعرات کی رات بارسلونا نے اس الٹ پھیر سے خود کو  بچا لیا اور مقابلے کے ایکسٹراٹائم میں ۲؍گول کر کے  اگلے راؤنڈ میں قدم رکھا۔اس میچ کے فل ٹائم میں بارسلونا کی ٹیم نے گیند پر پورا کنٹرول کیا تھا لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی اوراسے میچ جیتنے کیلئے ایکسٹرا ٹائم کا سہارا لینا پڑا۔ایکسٹرا ٹائم کے آغاز میں عثمان دیمبیلے نے ایک گول کرکے اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ گول کرنے میں ان کی مدد پیڈری نے کی۔ اس گول کے بعد کورنیلا کے کھلاڑی البرٹ کو ریڈ کارڈ ملا اور اس نے ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کیا۔ میچ کے ۱۲۰؍ویں منٹ میں پیڈری نے گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر۔۲؍ کی برتری دلائی اور اس طرح بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کے راؤنڈ ۳۲؍میں کامیابی حاصل کی اور اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 
 عثمان دیمبیلے نے اپنے کھیل سے سبھی کو متاثر کیا اور حریف ٹیم کے خلاف گول کرکے ثابت کردیا کہ وہ اب بھی بارسلونا کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے گول کرکے بہت اچھا لگا۔ ہم لالیگا میں اچھی پوزیشن میں آگئے ہیں اور کوپاڈ یل رے میں بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ اسپینش سپرکپ میں شکست کا افسوس سبھی کھلاڑیوں کو ہے اور اس سے زیادہ افسوس لیونل میسی پر عائد ۲؍میچوں کی پابندی کا ہے۔ میچ کے بعد بارسلونا کے منیجر رونالڈ کوئمین نے کہا کہ کوپاڈیل رے کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے ۔حالانکہ مجھے اس بات کی شکایت ہے کہ کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیلئے ایکسٹراٹائم کا سہارا لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK