Inquilab Logo

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں بارسلونا کی شکست

Updated: October 04, 2021, 1:26 PM IST | Agency | Madrid

میڈرڈ کے کلب نے بارسلونا کو صفر۔۲؍ سے ہرا دیا۔ لیمار اور سواریز کا ایک ایک گول

Atletico Madrid players can be seen after the victory.Picture:INN
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی فتح کے بعد دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

لیونل میسی کے بارسلونا فٹبال کلب کو چھوڑنے کے بعد اس کلب کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اسے سنیچر کی رات ہونےوالے لالیگا کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب کے ہاتھوں صفر۔۲؍ سے شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ اس شکست کے بعد بارسلونا کی ٹیم  پوائنٹ ٹیبل پر نیچے کی طرف جارہی ہے۔  اسپینش لیگ لالیگا کے گزشتہ ۵؍میچوں میں بارسلونا فٹبال کلب کو صرف ۲؍ میں کامیابی ملی ہے اور اس  کے ۲؍میچ ڈرا ہوئے ہیں۔سنیچر کو اسے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں صفر۔۲؍ سے شکست برداشت کرنی پڑی۔ فاتح فٹبال کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس وقت ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے اور اس کے ۸؍میچوں میں ۱۷؍پوائنٹس ہیں جبکہ بارسلونا کی پوزیشن ۹؍ویں ہے۔ لالیگا کے ۷؍میچوں میں اس کے ۱۲؍پوائنٹس ہیں۔  سنیچر کی رات ہونےوالے میچ میں بارسلونا کو اس کے سابق کھلاڑی لوئیس سواریز نے ہی سب سے زیادہ نقصان پہنچا یا۔ انہوں نے ایک گول کیا اورایک گول کرنے میں معاونت کی۔ ۲۳؍ویں منٹ میں سواریز کی معاونت کی بدولت ٹی لیمار نے برتری کا گول کیا۔ اس کے بعد ۴۴؍ویں منٹ میں لوئیس سواریز نے ٹی لیمار کی مدد سے ٹیم کا دوسراگول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور یہ میچ ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے صفر۔۲؍ سے جیت لیا اور پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔  دیگر   میچ میں اوساسونا نے رایو وایاکانو کوصفر۔۱؍ سے ہرا دیا۔ لالیگا کے میچ میں  اوساسونا نے رایو وایاکانو کو صفر۔۱؍ سے ہرا دیا،میچ کا واحد گول اوساسونا کی جانب سے مانو سانچیز نے اسکور کیا۔ تیسرے میچ میں مایورکا نے لیوانتے کو صفر۔۱؍ سے ہرادیا، میچ کا واحد گول مایورکا کی جانب سے ادریسو بابا نےکیا۔ لالیگا میں  ہونے والا ایک اور میچ کیڈیز اورویلنشیا کے درمیان بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ اسکور کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK