Inquilab Logo

بلے بازاسمرتی مندھانا نے کریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کرلی

Updated: December 14, 2022, 3:48 PM IST | Dubai

ہندوستان کی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی۲۰؍ میں اپنی میچ جتانے والی اننگز کی بدولت آئی سی سی خواتین کی ٹی۲۰؍ رینکنگ میں اپنے کریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کرلی۔

 Smriti Mandhana photo;INN
سمرتی مندھانا تصویر :آئی این این

 ہندوستان کی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی۲۰؍ میں اپنی میچ جتانے والی اننگز کی بدولت آئی سی سی خواتین کی ٹی۲۰؍ رینکنگ میں اپنے کریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کرلی۔
 نئی رینکنگ جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی بلے بازاسمرتی کو ۱۱؍ ریٹنگ پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے، جس سے ان کی کل ریٹنگ۷۴۱؍ پوائنٹس ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹی۲۰؍ میں اسمرتی نے۴۹؍ گیندوں پر۹؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۷۹؍ رن بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپر اوور میں ۳؍ گیندوں پر۱۴؍ رن بنا کر ہندوستان کی سنسنی خیز فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
 اسمرتی مندھانا نے۷۴۱؍ کی درجہ بندی کے ساتھ تیسرا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا نے درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی میک گرا نے دوسرے ٹی۲۰؍ میں۴۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۷۰؍ رن بنائے، جس سے اسمرتی کے ساتھ ساتھ ان کی ہم وطن بیتھ مونی اور میگ لیننگ کو بھی اوپری مقام تک پہنچنے میں مدد ملی۔
مونی نے اس سال ۳؍ اگست کومیگ  لیننگ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی۲۰؍ فارمیٹ کی نمبر ایک رینکنگ پوزیشن حاصل کی تھی۔
 میک گرا صرف۱۶؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں کھیلنے کے بعد پہلے نمبرپر پہنچ گئی ہیں۔ سب سے کم میچوں میں ٹاپ رینکنگ تک پہنچنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی اسٹا ر کھلاڑی اسٹیفنی ٹیلر (۱۵؍ میچ) کے پاس ہے جنہوں نے۲۰۱۰ء میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔خیال رہے کہ ہندوستانی اوپنر شیفالی  ورما (۱۸؍ میچ) حالیہ برسوں میں ٹی۲۰؍ درجہ بندی  میں سرفہرست رہنے والی   تیز ترین بلے باز رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK