Inquilab Logo

بائرن میونخ نے ڈورٹمنڈ کو شکست دے کرجرمن سپر کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا

Updated: October 02, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Berlin

بائرن میونخ نے آخری لمحے میں جوسوا کِمِچ کے ایک کامیاب گول کی بدولت بورسیا ڈورٹمنڈ کو ۲۔۳؍سے شکست دے کر جرمن سپر کپ کے ۲۱؍ایڈیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو کھیلے گئے اس دلچسپ میچ کا پہلا گول کورینٹن کولیسو نے ۱۸؍ ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد تھامس میولر نے ۳۲؍ویں منٹ میں گول کرکے بائرن کے حق میں اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔

Bayern Munich Players Can Be Seen Happy With The Trophy .Picture: PTI
بائرن میونخ کے کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بائرن میونخ نے آخری لمحے میں جوسوا کِمِچ کے ایک کامیاب گول کی بدولت بورسیا ڈورٹمنڈ کو ۲۔۳؍سے شکست دے کر جرمن سپر کپ کے ۲۱؍ایڈیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو کھیلے گئے اس دلچسپ میچ کا پہلا گول کورینٹن کولیسو نے ۱۸؍ ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد تھامس میولر نے ۳۲؍ویں منٹ میں گول کرکے بائرن کے حق میں اسکور  صفر۔۲؍ کردیا۔ ۲؍گول سےپچھڑنے کے بعد ڈورٹمنڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے  ۳۹؍ویں اور  ۵۵؍ویں منٹ میں جولین برینڈ اور ایرلیگ ہالینڈ کے گولوں کی بدولت اسکور  ۲۔۲؍سے برابر کردیا۔ اب بازی کسی کے ہاتھ بھی لگ سکتی تھی۔ دونوں ٹیمیں دباؤ بنا رہی تھیں لیکن قسمت کسی پر مہربان نہیں دکھ رہی تھی۔ دریں اثنا ۸۲؍ ویں منٹ میں کیمچ نے فیصلہ کن گول کرکے  بائرن میونخ کی فتح کو یقینی  بنادیا۔ اس جیت کے نتیجہ میں  بائرن نے گزشتہ چند مہینوں میں اپنی پانچویں ٹرافی حاصل کی۔ اس سے قبل  بائرن  نے بنڈس لیگا ، ڈی ایف بی کپ ، چمپئن لیگ اور یو ای ایف اے سپر کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ریئل میڈرڈ نے ولاڈولڈ کو ہرایا
 متبادل کھلاڑی ونیسیس جونیئر کے گول کی بدلوت ریئل میڈرڈ نے ولاڈولڈ کو ایک صفر سے شکست دیتے ہوئے ہاسپانوی لیگ لا لیگا میں اپنی لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی۔ایک دوسرے مقابلہ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہویسکا نے بغیر گول کے میچ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ ریئل میڈرڈ کے فارورڈ اس میچ میں ایک بار پھر جد و جہد کرتے ہوئے نظر آئے لیکن برازیل کے نوجوان کھلاڑی ونیسیس جونیئر نے دوسرے ہاف میں میدان میں اترنے کے ۱۰؍منٹ کے اندر ہی مخالف ٹیم کی دفاعی صف کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےگول کر دیا اور اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا۔یہ اسکور آخر تک برقرار رہا۔ ادھر لوئیس سواریز کےلئے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے دوسرا میچ اچھا نہیں رہا۔انہوںنے غرناطہ کے خلاف ایک ۔۶؍سے ملی کامیابی میں ۲؍گول کئے تھے اور ایک گول میں مدد بھی کی تھی۔ ہویسکا کے خلاف بغیر گول کے ڈرا رہنے والے میچ میں لوئیس سواریز پریشان نظر آئے۔واضح رہے کہ ہویسکا نے اسی سال لیگ میں جگہ بنائی ہے۔ایک دیگر مقابلے میں ولاریئل بارسلونا کے خلاف ملنےوالی ہار سے باہر آتےہوئے ایلاویز کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے ہرا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK