Inquilab Logo

بی سی سی آئی کی کورونا کیخلاف جنگ کیلئے ۵۱؍کروڑ کی مدد

Updated: March 30, 2020, 11:34 AM IST | Agency | New Delhi

کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ موجودہ بحرانی کیفیت میں ہر ممکن مدد کریگا

BCCI - Pic : INN
بی سی سی آئی ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی وبا بن چکے خطرناک کورونا وائرس كووڈ۱۹؍ سے لڑنے کیلئے  وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ۵۱؍کروڑ روپے کی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سیکریٹری جے شاہ نے  ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کورونا سے لڑنے کی ہندوستان کی جنگ میں بی سی سی آئی وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں۵۱؍ کروڑ روپے کی مدد دے گا۔
 بی سی سی آئی نے کہا کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور وہ اس بحران کی گھڑی میں ملک کی مدد کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ بورڈ نے ساتھ ہی کہا کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا اور اس سے جو ہر ممکن مدد ہو گی  وہ کرے گا۔
 اس سے قبل ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں ۲۵۔۲۵؍ لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔ سچن نے اس مشکل دور میں مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا اور ۵۰؍ لاکھ روپے کی رقم عطیہ دیا۔ سابق ہندوستانی اوپنر اور بی جے پی کے گوتم گمبھیر اپنے ایم پی فنڈ سے ۵۰؍لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔
کرناٹک کرکٹ کی  ایک کروڑ کی امداد
  کرناٹک ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن (كے ایس سي اے) نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اتوار کو وزیر اعظم شہری اور ہنگامی امداد فنڈ اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں  ۵۰۔۵۰؍لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے کرکٹ کی دنیا کی کئی ہستیاں اور بی سی سی آئی سمیت دیگر ریاستی  اسو سی ایشن آگے آئے ہیں اور مدد کی پیشکش کی ہے۔ كےایس سي اے نے بیان جاری کر کے کہا کہ كے ایس سي اے بی سی سی آئی کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں ۵۰۔۵۰؍لاکھ روپے دے گا۔ اس مشکل حالات میں شہریوں کے لئے ہم یہ مدد مرکزی اور ریاستی حکومت کو دے رہے ہیں۔ كے ایس سي اے مسلسل ریاستی حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ حالات پر نظر  رکھے  ہوئے ہیں اور آگے بھی مدد کے متمنی ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK